منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

اعجاز اسلم نے پیٹرول پمپ پر کام کرنے والی باہمت خاتون کی ویڈیو شیئر کردی

datetime 17  مئی‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی)اداکار اعجاز اسلم باہمت خاتون کو پیٹرول پمپ پر کام کرتا دیکھ کرتعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔پاکستان شوبز انڈسٹری کیمعروف اداکار اعجاز اسلم نیاپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے پیٹرول پمپ پر کام کرنے والی

محنتی خاتون کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہیں پاکستانی خواتین کے لئے مثال قرار دے دیا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اعجاز اسلم اپنی گاڑی میں خاتون سے فیول بھروانے کے بعد ویڈیو بناتے ہوئے ان کی تعریف کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ خاتون یہاں فیول فلنگ کر رہی ہیں، خاتون سے مخاطب ہوکر اداکار کا کہنا تھا کہ میں آپ کو اس طرح محنت سے کام کرتا دیکھ کر بہت خوش ہوں یہ بہت اچھی بات ہے ، خوش رہیں، آپ پاکستان کی دیگر خواتین کی بھی حوصلہ افزائی کر رہی ہیں۔اعجاز اسلم نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ عوامی مقامات پر کام کرنے والی ان باہمت اور تعلیم یافتہ خواتین کو اپنے گھر کی آمدنی میں حصہ ڈالتے ہوئے دیکھ کر بہت خوش ہوں، خوش رہیں اور یونہی دوسروں کی حوصلہ افزائی کرتی رہیں، خدا آپ کو سلامت رکھے۔یاد رہیکہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اورسوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اسے بیحد پسند کیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…