پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

ملک میں مارشل لا کا امکان موجود ہے طلعت حسین کا تجزیہ

datetime 17  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار سید طلعت حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں مارشل لا کا امکان ٹیبل پر موجود ہے۔ شیخ رشید نے ایک انتہائی اہم شخصیت کیساتھ ملاقات کی اور ان کو تجویز دی یا تو عمران خان کو لائو اور یا پھر مارشل لا لگا دو۔نجی ٹی وی چینل”نیو نیوز” کے پروگرام میں

گفتگو کرتے ہوئے سید طلعت حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی نئے مارشل لا کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ لیکن ملک کے حالات ایسے بن چکے ہیں کہ اس کو خارج الامکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔ ملک کی معاشی حالت ابھی تک تبدیل نہیں ہوئی۔سید طلعت حسین کا کہنا تھا کہ اب اس پر کسی قسم کا ابہام نہیں ہونا چاہیے کہ عمران خان اپنے بیانات اور تقریروں میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے سربراہ کو اٹیک کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جب عمران خان، میر جعفر اور میر صادق کی بات کرتے ہیں تو سب جانتے ہیں کہ ان کے ذہن میں کیا چل رہا ہوتا ہے اور وہ کس کے بارے میں یہ الفاظ استعمال کر رہے ہوتے ہیں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ غیر ملکی مراسلے کے معاملے پر بلائی گئی پہلی نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اندر عمران خان سے کہا گیا تھا کہ امریکا میں تعینات سفیر کو بلوایا جائے تو انہوں نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کی ضرورت نہیں ہے۔اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی لڑائی شریف برادران کیساتھ نہیں وہ تو صرف گزرتے ہوئے ان کو مارتے ہیں، وہ تو براہ راست پنڈی اور آبپارہ سے بات کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…