جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کرنیوالی خاتون کو 6سال بعد موت میکے کھینچ لائی

datetime 16  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیرہ اسماعیل خان( این این آئی)گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کرنیوالی خاتون کو 6سال بعد موت میکے کھینچ لائی، خاوند سے ناراضگی کی تھانے میں رپورٹ کے بعد عدا لت نے بھائیوں کی تحویل میں دیا، تھانہ پروآ کی حدود گائوں بھٹیسر غربی میںرات گئے

بھائی غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے بہن کو موت کی نیند سلادیا، مقتولہ کے بھائی کی رپورٹ پر پولیس مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پروآ میں محمد رفیق ولد عزیز اللہ بلوچ سکنہ گائوں بھٹیسر غربی نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ اس کی ہمشیرہ صغریٰ بی بی زوجہ لعل خان نے 6 قبل گھر سے بھاگ کر لعل خان ولد بشیر احمد بلوچ سکنہ جھوک مسو خیل سے شادی کی تھی دو روز قبل خاوند سے خانگی تنازعہ پر قریبی رشتہ دار کے ہمراہ تھانہ پروآ گئی جس پر پولیس نے روزنامچہ میں اندراج کے بعد ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرکے اسے میرے حوالے کیا۔ ہم رات کو گھر میں سوئے ہوئے تھے کہ علیٰ الصبح فائرنگ کی آواز سے بیدار ہوئے تو میرا بھائی سمیع اللہ گھر سے فرار ہورہا تھا، اس دوران ہمشیرہ صغر یٰ کو سنبھالا تو وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکی تھی۔ پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی رپورٹ پر اسکے قاتل بھائی کیخلاف قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…