منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

انگلش ٹیم کا 15 سال بعد اہم کھلاڑیوں کے بغیر پاکستان پہنچے کا امکان

datetime 16  مئی‬‮  2022 |

لندن(این این آئی) رواں سال ستمبر اور اکتوبر کے مہینے میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم ٹی20 فارمیٹ کے اہم کھلاڑیوں کے بغیر پاکستان پہنچے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں ہونے والے ورلڈ کپ سے قبل پاکستان انگلینڈ کی سات کی میزبانی کرے گا

تاہم انگلش ٹیم ٹی20 فارمیٹ کے اہم کھلاڑیوں کے بغیر وطن پہنچے گی۔حکام کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کے اختتام کے محض 72 گھنٹے بعد 15 ستمبر کو پاکستان کے خلاف سیریز کے پہنچیں گے، جس کے بعد آسٹریلیا روانہ ہوں گی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ملٹی فارمیٹ کے کرکٹرز کو آرام کرنے کی غرض سے پاکستان کے خلاف سیریز میں عدم موجودگی کا امکان ہے۔گزشتہ سال نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان کو منسوخ کیا تھا تاہم آسٹریلوی ٹیم کے دورے کے بعد انگلش بورڈ نے 7 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا اعلان کیا تھا۔انگلیںڈ کی ٹیم آسٹریلیا میں شیڈول ٹی20 ورلڈکپ کے بعد تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے دوبارہ پاکستان آئے گی۔دوسری جانب انگلینڈ کے نو منتخب ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ انگلش ٹیم کا شیڈول بہت مصروف ہے جس پر بورڈ کو نظرثانی کی ضرورت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…