جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

مریخ پر خلائی مخلوق کی موجودگی کے ثبوت ملنے کا دعویٰ کر دیا گیا

datetime 16  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکہ کے خلائی ادارے ناسا کے مریخ پر موجود روبوٹ، کیوروسٹی روور کی جانب سے بھیجی جانے والی ایک تصویر اس وقت توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جس میں ایک چٹان پر دروازہ بنا ہوا نظر آ رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر اس دروازہ نما پتھر کے

بارے میں دلچسپ تبصرے جاری ہیں۔ کئی لوگ اسے خلائی مخلوق کی مریخ پر موجودگی کا ثبوت قرار دے رہے ہیں۔یاد رہے کہ یہ فوٹو گراف ناسا کے کیوروسٹی روور نے رواں ماہ سات مئی کو کھینچی تھی۔لیکن کیا یہ اصل میں ایک دروازہ ہے اور الف لیلوی کہانی کی طرح کھل جا سم سم کہنے سے مریخ پر بسے خلائی مخلوق تک رسائی دے سکتا ہے یا اس کے کھلنے سے دوسری کسی کائنات کا راستہ کھل جائے گا؟زمین کا قریبی ہمسایہ مریخ جو حجم لے لحاظ سے زمین کے مقابلے میں آدھا ہے، سائنس دانوں کا خیال ہے کہ وہاں پانی ملنے کی صورت میں انسانی بستیاں بسائی جا سکتی ہیں۔برطانوی ماہر ارضیات، جنہوں نے مریخ کی سطح کے حوالے سے تحقیق کی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے نزدیک یہ پتھروں کا کٹا ہے۔ایک اور ماہرِ ارضیات نکولاس مینگولڈ نے بھی اسی رائے سے اتفاق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کٹا تین فٹ سے بھی کم ہے۔ ان کے بقول پتھروں کی یہ ہئیت قدرتی عمل سے نمودار ہوئی ہے۔ناسا کے ترجمان نے اس دروازے کو پتھر میں شگاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی سائنسی تحقیق کرنے والی ٹیم نے بتایا کہ یہ شگاف 30 سینٹی میٹر چوڑا اور 45 سینٹی میٹر لمبا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…