منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

عثمان بزدار کیلئے نئی مشکل ، مسلم لیگ ن نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 16  مئی‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے عثمان بزدار کی مبینہ کرپشن کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن سے رجوع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ایسا تاثر دے رہے ہیں، جیسے ان سے صاف آدمی ملک میں کوئی نہیں ہے،عمران خان نے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھایا، فرح گوگی اور ان کے شوہر کو عمران خان نے مفرور کروایا،

فرح گوگی نے بشریٰ بی بی کے ذریعے پنجاب پر حکومت کی،ایمنیسٹی اسکیم کے ذریعے فرح گوگی کی کرپشن چھپانی تھی،عثمان بزدار نے 10 ارب کے اثاثے کیسے بنائے؟ عثمان بزدار کے فرنٹ مین بھی ملک کو لوٹنے میں مصروف رہے، عثمان کو کرپشن کا جواب دینا ہوگا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاء تارڑ نے کہا کہ عمران خان اقتدار سے نکلنے کے بعد پارسائی کے دعوے کر رہے ہیں، عمران خان ایسا تاثر دے رہے ہیں، جیسے ان سے صاف آدمی ملک میں کوئی نہیں ہے۔عطا تارڑ نے کہا کہ گزشتہ حکومت میں عمران خان نے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھایا، فرح گوگی اور ان کے شوہر کو عمران خان نے مفرور کروایا، فرح گوگی نے بشریٰ بی بی کے ذریعے پنجاب پر حکومت کی۔رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ سال 2019 میں ایمنسٹی کے ذریعے بلیک منی کو وائٹ کروایا گیا، ایمنیسٹی اسکیم فرح گوگی اور ان کے خاوند کے لیے تھی، ایمنیسٹی اسکیم کے ذریعے فرح گوگی کی کرپشن چھپانی تھی۔عطاء تارڑ نے کہا کہ عثمان بزدار کے خلاف پنجاب اینٹی کرپشن میں درخواست دائر کریں گے، پنجاب میں ایک ایک پوسٹنگ پر کروڑوں روپوں کا ریٹ لگایا گیا، عثمان بزدار کا 4 ایکڑ کا ملتان میں اسپینش ولا ہے جس کی مالیت 70 کروڑ روپے ہے، عثمان بزدار نے تونسہ کے قریب 5 ارب روپے کی زمین لی۔انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار ڈمی وزیر اعلیٰ تھے جن کے ذریعے کرپشن کروائی گئی، فرح گوگی کی آمدن کی کوئی ٹریل نہیں ہے، پنجاب میں ایک ایک پوسٹنگ پر کروڑ کا ریٹ لگایا گیا، کرپشن کا منصوبہ بنی گالہ سے چلایا جاتا رہا ہے، عثمان بزدار، فرح گوگی اور ان جیسے لوگوں کو صرف کرپشن کے لیے لایا گیا، عثمان بزدار کے وزیراعلیٰ بننے سے پہلے چند کروڑ کے اثاثے تھے۔عطا تارڑ نے کہا کہ ایک ٹیکسٹائل مل میں 12 کروڑ کی سرمایہ کاری ہے، عثمان بزدار کو لگانے کا مقصد ایسا ڈمی لگانا تھا جو خود بھی مال کمائے، بنی گالا میں بھی دے، عثمان بزدار کے ذریعے 10 ارب روپے کے ناجائز اثاثے بنائے گئے۔رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جلسوں اور عمران خان کے سفر پر خرچوں کے پیسے کہاں سے آئے؟ عثمان بزدار نے غریب عوام کے حق پر ڈاکا ڈالا، بزدار نے ملک کے وسائل کو بیدردی سے لوٹا، عمران خان نے سہولت کار کا کام کیا۔عطا تارڑ نے کہا کہ عثمان بزدار نے 10 ارب کے اثاثے کیسے بنائے؟ عثمان بزدار کے فرنٹ مین بھی ملک کو لوٹنے میں مصروف رہے، عمران خان کے دور میں کسان نے 10 گنا زیادہ قیمت پر کھاد خریدی، عثمان بزدار کو تمام کرپشن کا جواب دینا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…