منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان نے ایک اشارہ کیا تو شہر میں آگ لگ جائے گی، عمران اسماعیل

datetime 16  مئی‬‮  2022 |

سیالکوٹ(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو نیا الطاف حسین قرار دے دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ یہ نیا الطاف حسین پیدا ہوا ہے جو وزیر اعظم اور پوری کابینہ کو لندن بلا لیتا ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ جو چور اور ڈاکو ہم پر مسلط کئے گئے ہیں، یہ پاکستان کو سری لنکا بناکر چھوڑیں گے،

سب سے بڑا بحران اس وقت زر مبادلہ نہ ہونا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بجلی اور تیل کے معاملات بھی اہم ہے اور وزیر توانائی کوئی نہیں، پنجاب میں حکومت ہی نہیں، حریف کی فصلوں کو پانی میسر نہیں ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ انہوں نے سیالکوٹ کا ایک جلسہ روکا ہے، آج پاکستان کے ہر شہر میں جلسہ ہو رہا ہے، آپ اس طرح جلسوں کو نہیں روک سکتے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، جلسے روکنے والی باتیں کامیاب نہیں ہوں گی۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی تمام کی تمام چرچ کی زمین پر بنی ہوئی ہے، ن لیگ نے اپنے دور میں مسیحی برادری پر بہت ظلم کیے، ن لیگ نے مذہبی کارڈ کھیلا یہ تھرڈ کلاس سیاست ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ لیڈر لوگوں کو اکٹھا کرتا ہے یہ لوگوں کو لڑاتے ہیں، گرفتاریوں، جلسے میں رکاوٹ ڈال کر تحریک روک نہیں سکتے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا کہ عمران خان نے ایک اشارہ کیا تو شہر میں آگ لگ جائے۔عمران اسماعیل نے کہا کہ آئندہ ہمارے ساتھ ایسی حرکت کی تو ہم ہر شہر میں احتجاج کریں گے۔عمران اسماعیل نے کہا کہ ہم ابھی مقصود چپڑاسی اور پاپڑ والے کو نہیں بھولے، عمر چیمہ کو کہتا ہوں کہ سڑک پر کرسی میز لگائیں آپ اب بھی گورنر ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو رہا ہے، پنجاب کا مقدر کیا ہے، ایڈونچر کرنے والے اب خود بھی پچھتا رہے ہیں،

یہ باپ بیٹا جلد ہی جیل جائیں گے۔عمران اسماعیل نے کہا کہ مریم نہیں چاہتی تھی کہ ان کا چچا اور کزن اقتدار میں آئے، چچا اور کزن نہیں چاہتے کہ باپ بیٹی اقتدار میں آئیں۔پی ٹی آئی کی اقلیتی رہنما شنیلا رتھ نے کہا کہ مسیحی برادری کو مہرہ بنایا گیا، مسیحی کمیونٹی پر امن کمیونٹی ہے، 2013 میں خواجہ صاحب نے اس گراؤنڈ میں جلسہ کیا تھا۔شنیلا رتھ نے کہا کہ آج ہمارے خلاف جلسہ روک کر سازش کی گئی، سی ٹی آئی گراؤنڈ چرچ نہیں، اسپورٹس گراؤنڈ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…