جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

عمران خان کی نا اہلی کی وجہ سے پاکستان وینٹی لیٹر پر ہے‘طلال چوہدری

datetime 16  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی )جڑانوالہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماء طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) عوام کو فوری اور سستی سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے ۔ جڑانوالہ سمیت پنجاب اور وفاق ترقی کی راہوں پر گامزن ہو گا ۔

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف پاکستان کی عوام سے محبت کرتے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف سمیت اہم وفاقی وزراء میاں نواز شریف سے ملاقات کے لیے گئے ہیں اور جدید معاشی پلان کے تحت پاکستان کو عظیم تر بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے جس طرح پاکستان پر تجربے کئے ہیں اور معیشت کو تباہ کیا ہے تاریخ میں ایسی مثال نہیں ملتی ۔ سابق سلیکٹڈ حکمران پاکستان کو کھوکھلا کرگئے ۔ عمران خان کی نا اہلی کی وجہ سے پاکستان وینٹی لیٹر پر ہے۔ عمران خان 4 سال عوام کے مسائل سے بے خبر ہیلی کاپٹر میں گھومتا رہا۔ اس نے اپنے دور اقتدار میں توشہ خانے کو بھی نہیں بخشا، عمران خان نے ایسا مجرم کیا ہے کہ 4سال بنی گالا کو پالتا رہا۔ 4 سال حکومت کرنے کے بعد چارسیکنڈ بھی کارکردگی نہیں بتاسکتا،جس کا دامن کارکردگی سے خالی ہوپھرجھوٹے خط کے ڈرامے کی ضرورت نہیں پڑتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…