جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

عمران خان کو گرفتار کرنیوالے کا پاکستان میں رہنا مشکل ہو جائے گا وہ کمبوڈیا کا پاسپورٹ بنوالے

datetime 16  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جس نے بھی عمران خان کو گرفتار کیا اس کا پاکستان میں رہنا مشکل ہو جائے گا۔نجی ٹی وی سماء کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے

فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ سے استدعا تھی کہ الیکشن کمیشن کا نئی حلقہ بندیوں کی شیڈول آئین کے منافی ہے، نئی حلقہ بندیاں صرف نئی مردم شماری کے بعد ہو سکتی ہیں، الیکشن کمیشن مردم شماری کے بغیر حلقہ بندیاں نہیں کر سکتا، اگر الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندیوں کو مانا جائے تو ایک سال تک الیکشن نہیں ہو سکیں گے۔سابق وزیر نے کہا کہ الیکشن نا کرانا الیکشن کمشنر کی صریحاً بدنیتی ہے, الیکشن کمیشن ہر وقت الیکشن کے لیے تیار ہوتا ہے، الیکشن کمیشن کا یہ موقف کہ انتخابات نہیں ہو سکتے ان کے استعفوں کے لیے کافی ہے،سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے صحیح کہا تھا قانون اگر گدھا ہے تو جج کو تو نہیں ہونا چاہیے۔تحریک انصاف کے سابق وزرا کی جانب سے سرکاری گاڑیاں اور گھر چھوڑنے سے انکار کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ سرکاری گاڑیاں اور گھر چوروں کے حوالے نہیں کرنا چاہتے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ایک ماہ کے دوران شہباز شریف بیرون ملک 4 دورے کر آئے، پٹرول کی قیمت کے لیے آرمی چیف کو کہنا قابلِ شرم ہے، پاکستان تحریک انصاف ملکی معیشت مستحکم چھوڑ کر گئی تھی، معیشیت کی تباہی سیاسی بحران کی وجہ سے ہوئی، پاکستان کو خطرناک معاشی بحران میں دھکیلا جا رہا ہے، پاکستان کو دانستہ طور پر دیوالیہ کیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…