جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

پاکستانی کوہ پیما عبدالجوشی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ سر کر لی

datetime 16  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی حلقوں میں ’پاتھ فائنڈرز‘ کے نام سے مشہور کوہ پیما عبدالجوشی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ کو سر کر لیا۔عبدالجوشی کی ٹیم نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 38 سالہ کوہ پیما پیر کی صبح کامیابی کے ساتھ 8 ہزار 849 میٹر

اونچی دنیا کی بلند ترین چوٹی کو سر کر لیا۔عبدالجوشی ماؤنٹ ایوریسٹ کو سر کرنے والے آٹھویں پاکستانی ہیں ،8 ہزار میٹر سے بلند دنیا کی 14 چوٹیوں میں سے یہ ان کی دوسری چوٹی ہے، وہ اس سے قبل اناپورنا کو بھی سر کر چکے ہیں،عبدالجوشی سے قبل مرزا علی بیگ، ثمینہ بیگ، عبدالجبار بھٹی، شہروز کاشف، سرباز علی، نذیر صابر اور حسن سدپارہ بھی ماؤنٹ ایوریسٹ کو سر کر چکے ہیں،ہنزہ سے تعلق رکھنے والے عبدالجوشی نے گزشتہ برس گلگت بلتستان میں واقع مشکل ترین پاسو کونز کو سر کیا تھا، وہ پاسو کونز کو سر کرنے والے پہلے ماونٹینیئر ہیں۔اس سے قبل وہ 6050 میٹر بلند منگلک سر کو کلائمب کر چکے ہیں ،کے ٹو پر وہ کیمپ تھری تک ہی پیش قدمی کر پائے تھے کہ سخت موسم نے انہیں واپسی کا رخ کرنے پر مجبور کر دیا تھا،عبدالجوشی عام طور پر ان چوٹیوں کا رخ کرنے کیلئے مشہور ہیں جو ماضی میں کسی نے سر نہ کی ہو،گزشتہ برس ایک انٹرویو میں عبدالجوشی نے کہا تھا کہ جونہی ان کی نظر کسی چوٹی پر پڑتی ہے تو ان کی نظریں خودبخود اس پر ٹریک تلاش کرنا شروع کر دیتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…