جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

لگتا ہے عمران خان گھبرا گئے ہیں ،وصیت پبلک کرنے کا مطالبہ کر دیا گیا

datetime 15  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن )وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ عمران خان گھبرا گئے ،اسی لئے انہوںنے جان سے مارنے کی دھمکی کا ذکر کیا،انہیں چاہیئے کہ اپنی وصیت پبلک کریں،سندھ میںاگر عمران خان کو کوئی خطرہ ہے ،تو ہم کارروائی کرینگے،

ایم کیو ایم کے ساتھ معاہدہ کے مطابق بلدیاتی قوانین میںترامیم ہوں گی،ایم کیو ایم بڑی جماعت ہے اور ہم انہیںخوش آمدید کہتے ہیں،وہ اتوار کو کراچی ایکسپو سینٹر میںمائی کراچی نمائش کی اختتامی تقریب میںشرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔وزیر اعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ تین برسوںمیں عمران خان کی وجہ سے معیشت کا برا حال ہوا،عمران خان کسی چیز پر بات کرنے کو تیار نہیں،عمران خان نے اگر اپنی وصیت لکھ دی ہے تو اب گھبرائیں نہیں،اگر انہوںنے کوئی ویڈیو بنائی ہے تو ابھی عوام کو کیوں نہیںدکھا رہے ہیں،انہیں اپنی وصیت بھی پبلک کرنی چاہیئے، عمران خان کو اپنی جان کی پرواہ ہے ،مگر لوگوںکی جان کی انہیںکوئی پرواہ نہیں،جب ایم کیو ایم ماضی میں عمران خان کے ساتھ تھی تو ٹھیک تھی،اور اب غلط ہوگئی،اگر انہیں سندھ میںکسی قسم کا خطرہ ہے تو ہم کارروائی کرینگے ،ایم کیو ایم کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ پر ان کا کہنا تھا کہ ہم ملکر بلدیاتی قوانین میںترامیم کا جائزہ لیںگے،ایم کیو ایم بڑی جماعت ہے ،اس وقت ہمیں مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے،سابق صدر آصف زرداری پہلے ہی میثاق معیشت کی بات کرچکے ہیں اور ہمیںاس وقت معاشی صورتحال کی بہتری کی جانب بھرپور توجہ دینا ہوگی،سندھ میں پانی کی قلت پر ہم نے مشترکہ مفادات کونسل میں اپنا کیس اٹھایا ہے اور اس ضمن میںوفاقی حکومت کو بریف بھی کیا ہے،جامشورو تا سہون سڑک کی ذمہ داری وفاق کی ہے،وفاق نے ہم سے اپریل2017میں اس ضمن میں سات ارب روپے مانگے تھے،جو ہم نے دیدیئے تھے،تاہم یہ سڑک نہ بن سکی ،2018میںہم نے وفاق سے کہا کہ ہمارے پیسے واپس کردیںتا کہ یہ سڑک ہم خود بنالیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…