جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

ڈالر خور، تحفہ فروش اب مذہب فروش بن گیا ہے،طلال چوہدری

datetime 15  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی )جڑانوالہ سے مسلم لیگ (ن) کے راہنما اور سابق وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کا’’نائن الیون‘‘کرنے والوں کو سر لنکا کی مثال دیتے ہوئے چلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہئے لیکن اس کے لئے

شرم درکار ہے جو عمران میں ہے نہ پی ٹی آئی میں ۔ سابق وفاقی وز راء اور پی ٹی آئی رہنمائوں حماد اظہر اور فرخ حبیب کو جواب دیتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا عوام کا آٹا چینی گھی دوائی کھاد چوری کرنے کے بعد عمران خان اپنے گناہ چھپانے کے لئے مذہب کارڈ استعمال کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے ۔فرح گوگی کو رشوت کا بلما بنانے والا عمران خان اب کلمہ پڑھ کر اپنی رشوت خوری چھپا نہیں سکتا ۔ڈالر خور، تحفہ فروش اب مذہب فروش بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا عمران خان کو خوف خدا ہوتا تو اتنا جھوٹ نہ بولتا ۔ ا?ئی ایم ایف نہیں جائوں گا، خود کشی کر لوں گا، کا قوم سے جھوٹ بولنے والا کہتا ہے کہ میں سچ بول رہا ہوں ۔ عمران خان اور پی ٹی آئی نے مسیحی برادری سے غنڈہ گردی کرنے کی کوشش کی جسے حکومت نے ناکام بنادیا ۔لفنگا گل، ‘کڑوی مزاری’، شفقت ڈھیلا، تیلی خٹک، پنڈی کا شیطان، بک بک ڈار، ملتان کی میٹھی چھری ملک میں جھوٹ کی علامات بن چکے ہیں ۔ جھوٹے نیازی کو غنڈہ گردی کی عادت پڑ چکی ہے۔پاکستان کے عوام مسیحی برادری کی حمایت کرتے ہیں، انہیں ڈرانے دھمکانے کی پی ٹی آئی کی کوشش کی مذمت کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…