جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

پیٹرولیم و خوراک کی خوفناک درآمدات سے معیشت لرز گئی جسٹس(ر)وجیہ الدین نے حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا

datetime 15  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) عام لوگ اتحاد کے رہنما جسٹس(ر)وجیہ الدین نے کہا ہے کہ معیشت کو سنبھالنے کیلئے حکومت سخت فیصلے کرے، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے۔ انہوں نے تجویز دی کہ غیر ضروری درآمدات پر فوری پابندی عائد کی جائے۔ جبکہ پیٹرول کو اس کی قیمت کیٹگرائز کرکے فروخت کرنا چاہئے، تاکہ کمزور طبقے پر کم سے کم بوجھ پڑے۔

موٹر سائکل یا رکشہ ڈرائیور سے پیٹرول کی وہ قیمت وصول نہیں کی جانی چاہئے، جس پر ایک لگژری گاڑی والا پیٹرول خرید رہا ہے۔ ایک ٹوئٹر پیغام میں جسٹس وجیہ نے کہا توقع تھی کہ نئی حکومت غریب طبقے کو ریلیف اور معیشت کو اولیت دے گی۔ لیکن اس ضمن میں ابھی تک کوئی نمایاں قدم نہیں اٹھایا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالات قابو سے باہر ہوتے جا رہے ہیں۔ پٹرولیم درآمدی بل دیکھیں تو 10 ماہ میں دگنا ہوچکا ہے۔ اس کے باوجود پرتعیش موٹر گاڑیاں دھڑلے سے اسیمبل اور درآمد ہو رہی ہیں۔ گویا قوم تو filthy rich کیلئے جی رہی ہے۔ اگر ایسا نہیں ہے تو مسلم لیگ (ن) کی حکومت معاشی سرگرمیوں کو جلسوں پر فوقیت دے۔ غذائی خود کفالت کیلئے عملی اقدامات کرے۔ درآمدی اشیا کی چھانٹی اور برآمدات کی آفزائش درکار ہے۔ موجودہ صورت حال اس طرح ہے کہ پھلوں اور سبزیوں سے لیکر کتے بلیوں کا راتب تک درآمد ہورہا ہے۔ جبکہ ڈالر 200 روپے کو چھونے لگا ہے۔ ادھر گندم کی پیداوار تین ملین ٹن کم رہی ہے، درآمد کے سدباب کیلئے اسمگلنگ کو سختی سے روکنا ہوگا۔ روس اور یوکرین کے تنازعے کے پیش نظر بین الاقوامی سطح پر گندم عنقا ہونے جارہی ہے۔ بھارت نے گندم برآمد بند کردی ہے جبکہ مصر پاکستان سے درآمد کیلئے پر تول رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف اشیائے ضرورت درآمد ہوں۔ توانائی پالیسی موسم دوستی پر مبنی ہو۔ گاڑیوں اور رکشوں/ موٹرسائیکلوں پر پٹرولیم نرخ مختلف ہوں۔ ریفائنریز اپنی مکمل استعداد کے ساتھ کام کریں۔ اور سب سے ضروری اسمگلنگ کا قلع قمع ہے۔ انہوں نے مزید کہا وقت گزرنے کے ساتھ سوالات اٹھیں گے، لہذا جس کا جتنا لمبا کچا چٹھا ہے اسے الیکشن کی اتنی ہی جلدی کرنی چاہیئے۔ ساتھ ہی ساتھ جس کی پارسائی کے جتنے قصے کہانیاں ہیں ان میں جہاں جہاں جتنی کج ہے وہ بھی سامنے آکر رہے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…