جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

اسرائیل کے پولیس چیف کافلسطینی مقتول صحافی کے جنازے کے دوران ہونیوالے واقعات کی تحقیقات کا اعلان

datetime 15  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب(این این آئی ) اسرائیل کے پولیس چیف نے یروشلم میں فلسطینی صحافی شیرین ابو عاقلہ کے جنازے کے موقع پر اہلکاروں کے اقدامات کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیل کے داخلی سلامتی کے وزیر عمر بارلیف نے کہا کہ انہوں نے جامع تحقیقات کے لیے ایک پینل مقرر کیا ہے۔صحافی ابو عاقلہ گزشتہ بدھ کو اسرائیلی فوجی آپریشن کی کوریج کے دوران جاں بحق ہو گئی تھیں۔ جمعہ کو ان کی نماز جنازہ میں ہزاروں سوگواروں نے شرکت کی۔ ٹیلی وژن فوٹیج میں ابوعاقلہ کے تابوت لے جانے والے سوگواروں کے ایک ہجوم پر پولیس کو لاٹھی چارج اور مار پیٹ کرتے دیکھا گیا فوٹیج میں پولیس کو سٹن گرنیڈ پھینکتے اور فلسطینی پرچم کو ہٹاتے ہوئے بھی دکھایا گیا۔ اسرائیلی پولیس کا کہنا تھا کہ فسادیوں نے اس تقریب کو سبوتاژ کرنے اور پولیس افسران کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ فلسطینی صحافی کے جنازے کے جلوس پر پولیس اور سوگواروں کے مابین تصادم کے نتیجے میں 33 افراد زخمی ہوئے جن میں سے چھ افراد کو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…