نیویارک (این این آئی)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری رواں ہفتے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں 2 روزہ گلوبل فوڈ سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت اور ممکنہ طور پر امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن سے بھی ملاقات کریں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن افریقی اور مشرق وسطیٰ کے چند ممالک کو خوراک کی فراہمی کا اہم ذریعہ سمجھے جانے والے ملک یوکرین میں روسی جنگ کی وجہ سے پیدا ہونی والی غذائی قلت کی مشکلات پر 18 اور 19 مئی کو ہونے والی 2 روزہ کانفرنس کی صدرات کریں گے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 17 مئی کو نیویارک پہنچیں گے او 18 مئی کو اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں غذائی قلت کانفرنس کے پہلے سیشن سے خطاب کریں گے اور 19 مئی کو سلامتی کونسل میں دوسرے سیشن میں بھی شرکت کریں گے۔کانفرنس کے موقع پر انٹونی بلنکن کے ساتھ بلاول بھٹو کی براہ راست ملاقات ہو سکتی ہے کیونکہ واشنگٹن میں علیحدہ ملاقات کا امکان نہیں ۔اقوام متحدہ میں پاکستانی عہدیدار فوڈ سیکیورٹی کانفرنس میں وزیر خارجہ کی مصروفیات میں سہولت فراہم کر رہے ہیں جبکہ واشنگٹن میں سفارت خانہ متوقع دو طرفہ ملاقات پر کام کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن فوڈ سیکیورٹی کانفرنس میں وزیر خارجہ کی مصروفیات میں معاونت فراہم کر رہا ہے جبکہ واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانہ دونوں شخصیات کے درمیان متوقع ملاقات کے لیے مصروف عمل ہے۔