بھارت میں مسلمان حکومت تبدیل نہیں کرسکتے اسد الدین اویسی کا بیان توجہ کا مرکز بن گیا

15  مئی‬‮  2022

حیدرآباد دکن (این این آئی )آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کا ووٹ بینک نہ کبھی تھا اور نہ کبھی ہوگا، مسلمان بھارت میں حکومت تبدیل نہیں کرسکتے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق

حیدرآباد سے بھارتی رکن پارلیمنٹ نے اپنے ایک خطاب کے دوران کہا کہ مسلمان بھارت میں حکومت کی تبدیلی نہیں لاسکتے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو گمراہ کیا جارہا ہے کہ آپ کا ووٹ بینک ہے، یہاں صرف اکثریت کا ووٹ بینک تھا، ہے اور رہے گا، نہ آپ کا کوئی ووٹ بینک ہے اور نہ کبھی ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ کو دلنشین اور دلفریب باتوں میں الجھا کر بتایا جارہا ہے کہ آپ کا ووٹ بینک ہے جبکہ ایسا نہیں ہے۔ اسد الدین اویسی نے اپنی بات کی وضاحت یوں پیش کی کہ اگر بھارت میں مسلمانوں کا ووٹ بینک ہوتا اور یہ یہاں کی حکومت بدل سکتے تو پارلیمان میں مسلمانوں کی نمائندگی اتنی کم کیوں ہے؟انہوں نے کہا کہ میں سیاست کا طالبِ علم ہوں، میں نے جو کچھ سیکھا اور سیکھ رہا ہوں وہ مجھے کہہ رہا ہے کہ ہم حکومت کبھی نہیں بدل سکتے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…