جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

صحت یابی کے2سال بعد بھی کورونا مریضوں میں علامات موجود رہنے کا انکشاف

datetime 15  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)چینی اور جاپانی ماہرین کی جانب سے کی جانے والی ایک مشترکہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ صحت یابی کے 2 سال بعد بھی کورونا کے مریضوں میں بعض علامات موجود رہتی ہیں، جن سے انہیں صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق چین اور جاپانی ماہرین کی جانب سے تقریبا 1200 افراد پر کی جانے والی تحقیق سے معلوم ہوا کہ صحت یابی کے دو سال بعد بھی بعض لوگ کورونا کی پیچیدگیوں کا شکار ہیں۔ماہرین نے کورونا کی پہلی لہر کے دوران بیمار ہوکر ہسپتال داخل ہونے والے 1200 افراد کا دو سال تک جائزہ لیا، جس سے معلوم ہوا کہ زیادہ تر افراد تاحال مسائل کا شکار ہیں۔مذکورہ تحقیق میں ماہرین نے صرف چین کے مریضوں کا جائزہ لیا اور جن افراد کو اسٹڈی کا حصہ بنایا گیا تھا، ان کے صحت یابی کے 6 ماہ بعد ٹیسٹ کیے جانے کے بعد ایک سال بعد اور پھر آخری مرتبہ دو سال بعد ٹیسٹ کیے گئے۔تحقیق کے دوران ماہرین نے تمام افراد کے متعدد ٹیسٹس کرنے سمیت ان کی جسمانی صحت کا جائزہ بھی لیا اور پھر ان سے سوالات بھی کیے گئے۔تحقیق میں شامل نصف سے زیادہ افراد نے صحت کے مسائل کی شکایت کی اور بتایا کہ ان کی زندگی پہلے جیسی نہیں رہی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ نتائج سے معلوم ہوا کہ صحت یابی کے دو سال بعد نصف سے زیادہ افراد میں کم از کم ایک بڑی علامت موجود تھی جب کہ زیادہ تر لوگوں نے تھکاوٹ، کمزوری، سر چکرانے اور دل کی دھڑکن کی بے ترتیبی کی شکایات کیں۔تحقیق میں شامل زیادہ تر افراد نے بتایا کہ صحت یابی کے دو سال بعد بھی ان میں ذہنی مسائل اور خصوصی طور پر ڈپریشن کی سطح زیادہ ہے، جس وجہ سے وہ بے سکونی کا بھی شکار ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…