منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

اب حکومت چلا کر دکھائیں، ان کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ہیں، شوکت ترین

datetime 15  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ہیں۔ایک انٹرویومیں سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ موجودہ حکومت کنفیوڑن کا شکار ہے،

اس حکومت کی کوئی پالیسی نہیں، ہماری حکومت میں سبسڈی اس لیے دی تھی کہ عوام پر بوجھ نہ پڑے، ہم نے سبسڈی دینے سے پہلے فنڈنگ کا بھی انتظام کیا تھا۔شوکت ترین نے کہا کہ اس حکومت پر آئی ایم ایف کا دباؤ ہے، آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ سبسڈی ختم نہیں کریں گے تو ہم مزید پیسے نہیں دیں گے، مارکیٹ میں اس وقت غیر یقینی کی صورتحال ہے، یہ اپوزیشن میں نہیں بیٹھے ہوئے، اب حکومت چلا کر دکھائیں، ان کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ہیں ان کو کچھ سمجھ نہیں آرہی۔انہون نے کہا کہ ہم نے آئی ایم ایف کو کبھی نہیں کہا کہ سبسڈی ختم کریں گے، سبسڈی کے لیے پیسہ کہاں سے آئے گا، ہم نے آئی ایم ایف کو بتا دیا تھا، ان کے فیصلے کی وجہ سے دیکھئے گا کہ کل روپے پر کتنا دباؤ پڑے گا، ان کو میں بتا چکا ہوں کہ پیسے کہاں سے نکالنے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 486 بلین کی تفصیلات میں کتنی بار ان کو بتا چکا ہوں، میرے خیال میں ان کو اپنی عینک کے شیشے بدلنے کی ضرورت ہے، صورتحال یہی تو انٹرسٹ ریٹ کی شرح بھی مزید بڑھے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…