جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

اشیائے خوردونوش، توانائی کا درآمدی بل 24 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا

datetime 15  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کا تیل اور کھانے پینے کی اشیاء کا درآمدی بل جولائی تا اپریل کے دوران 58.98 فیصد اضافے کے بعد 24 ارب 77 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا، جو گزشتہ سال کے اسی دورانیے میں 15 ارب 58 کروڑ ڈالر تھا، یہ اضافہ عالمی منڈی میں بْلند قیمتوں اور روپے کی شدید بے قدری کے نتیجے میں ہوا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق

ملک کا مجموعی درآمدی بل مالی سال 2022 کے ابتدائی 10 مہینے میں 46.51 فیصد اضافے کے بعد 65 ارب 53 کروڑ ڈالر ہوگیا جبکہ پچھلے سال کے اسی عرصے میں مجموعی درآمدی بل 44 ارب کروڑ ڈالر تھا۔مذکورہ مصنوعات کا حصہ بھی مجموعی درآمدی بل میں مالی سال 2022 کے 10 ماہ کے دوران بڑھ کر 37.79 فیصد ہو گیا، ان دو شعبوں کے درآمدی بل میں اضافہ تجارتی خسارے کی وجہ بن رہا ہے اور بیرونی محاز پر حکومت پر دباؤ بڑھا رہا ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کیے گیے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2022 کے 10 ماہ میں تیل کی درآمدات 95.84 فیصد بڑھ کر17ارب 30 لاکھ ڈالر ہو گئیں جو پچھلے سال کے اسی عرصے میں 8 ارب 69 کروڑ ڈالر کی تھیں،اسی عرصے کے دوران مقامی صارفین کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا۔مزید تفصیل سے ظاہر ہوتا ہے کہ مالی سال 2022 کے ابتدائی 10 ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کے درآمدی بل میں 121.15 فیصد اور مقدار میں 24.17 فیصد کا اضافہ ہوا۔

خام تیل کی درآمدات کی قدر 75.34 فیصد اور مقدار 1.36 فیصد اضافہ ہوا۔اسی طرح ایل این جی کی درآمدات میں قدر کے حساب سے 82.90 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،رواں مالی سال کے 10 ماہ کے دوران ایل پی جی گیس کی درآمد میں قدر 39.86 فیصد کا اضافہ ہوا۔خوراک کی پیداوار میں فرق ختم کرنے کے لیے خوراک کا درآمدی بل مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ میں 12.30 فیصد اضافے کے بعد 7 ارب 74 کروڑ ہو گیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 6 ارب 89 کروڑ ڈالر تھا۔

خوراک کی بڑھتی درآمدات کے نتیجے میں بڑھنے والا تجارتی خسارہ حکومت کیلئے پریشانی کا ایک اور ذریعہ ہے، پاکستان نے کھانے پینے کی اشیاء کی درآمدات پر پچھلے پورے مالی سال میں 8 ارب ڈالر سے زیادہ خرچ کیے تھے۔آنے والے مہینوں میں درآمدی بل میں مزید اضافہ ہوگا کیونکہ حکومت نے 6 لاکھ ٹن چینی اور 40 لاکھ ٹن گندم کی درآمدات کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ذخائر کو محفوظ سطح تک لے جایا جاسکے۔

فوڈ گروپ کی درآمدات میں اہم حصہ گندم، چینی، خوردنی تیل، مصالحے، چائے اور دالوں کا رہا ہے جبکہ خوردنی تیل کی درآمدات میں قدر اور مقدار دونوں میں بڑا اضافہ دیکھا گیا۔عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کے سبب پام آئل کا درآمدی بل بالحاظ قدر 44.64 فیصد اضافے کے بعد مالی سال 2022 کے 10 ماہ میں 3ارب 90 لاکھ ڈالر ہو گیا ہے جو کہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران 2 ارب 14 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

نتیجتاً گھی اور خوردنی تیل کی مقامی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ مالی سال 2022 کے ابتدائی 10 ماہ میں سویابین تیل کی درآمدات میں قدر کے لحاظ سے 101.96 فیصد اور مقدار کے لحاظ سے 9.30 فیصد اضافہ ہوا۔گندم کی درآمدات 19.12 فیصد کمی کے بعد 22 لاکھ 6 ہزار ٹن ہوگئی جس کی درآمدات مالی سال 2021 کے ابتدائی 10 ماہ میں 36 لاکھ 10 ٹن تھی۔

اپریل کے مہینے میں گندم درآمد نہیں کی گئی۔مالی سال 2022 کے ابتدائی 10 مہینے میں چینی کی درآمدات 49.52 فیصد اضافے کے بعد 3 لاکھ 11 ہزار 851 ٹن ہوگئی، پچھلے سال 10 ماہ میں 2 لاکھ 80 ہزار 377 ٹن کی درآمدات کی گئی تھی،اسی عرصے کے دوران دالوں، چائے اور مصالحہ جات کے دراذمدی بل میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا۔

مشینوں کے درآمدی بل میں 20.49 فیصد کا اضافہ ہوا جس کی دراٰمدات مالی سال کے ابتدائی 10 مہینے میں 9 ارب 55 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں، جو پچھلے سال 7 ارب 92 کروڑ ڈالر تھی۔مالی سال 2022 کے ابتدائی 10 مہینے میں موبائل فون کی درآمدات 7.43 فیصد اضافے کے بعد ایک ارب 81 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں، موبائل فون سے متعلق آلات کی درآمد 39.87 فیصد اضافے کے بعد 60 کروڑ 35 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ٹرانسپورٹ سیکٹر کا درآمدی بل 60.04 فیصد بڑھ کر 3 ارب 73 کروڑ ڈالر ہو گیا، جو پچھلے سال 2 ارب 33 کروڑ ڈالر کا تھا، یہ اضافہ بڑی مقدار میں گاڑیوں کی درآمدات کے نتیجے میں ہوا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…