بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

میرے گھر پر حملے کیلئے عمران خان نے غنڈے بھیجے رکن قومی اسمبلی نور عالم کا الزام

datetime 15  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (آئی این پی)پی ٹی آئی کے منحرف رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان نے پشاور میں ان کے گھر پر حملے کے لیے غنڈے بھیجے۔نور عالم خان نے الزام عائد کیا کہ ڈپٹی اسپیکر خیبر

پختونخوا محمود جان اور دیگر کی سرپرستی میں میرے ڈیرے پر حملہ کیا گیا، کے پی پولیس نے حملہ کرنے والے افراد کو تحفظ دیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ برادری، گاوں والے اور سپورٹرز پارٹی سے بالاتر ہو کر میری مدد کو آئے اور غنڈوں کو بھاگنا پڑا۔نور عالم خان کا کہنا تھا کہ آئی جی کے پی اور سی سی پی او پشاور کو کال کی تو انھوں نے موبائل فون بند کر دئیے۔دوسری جانب پولیس کا مؤقف ہے کہ پی ٹی آئی کی ریلی میں شرکا نے مین روڈ پر نور عالم کے خلاف نعرے لگائے اور تین چار منٹ بعد واپس چلے گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مین روڈ سے نور عالم خان کا گھر کافی دور ہے، نور عالم کی شیئر کی گئی ویڈیو میں کوئی حملہ نظر نہیں آ رہا، ان کی ویڈیو میں جو لوگ نظر آ رہے ہیں وہ ان کے سپورٹر ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…