جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

جان کو خطرہ ہے اس لیے ویڈیو ریکارڈ کرادی جس میں سب کے نام ہیں، عمران خان

datetime 15  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سیالکوٹ میں جلسہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سازش کے تحت گراؤنڈ میں جلسہ کرنے سے روکا گیا، ان کی کوشش تھی ایک راستہ ہے بند کر دیں گے تو لوگ نہیں پہنچیں گے،

نواز شریف جب کرکٹ کھیلتا تھا تو اپنے ایمپائر کھڑے کرتاتھا، نواز شریف نے کبھی سچ بھی نہیں بولا، نواز شریف تم اور تمہاری پارٹی بزدل ہے، نواز شریف نے کہا کہ میں بیمار ہوں مرنے والا ہوں، جب باہر جانے کی اجازت ملی تو بھاگ کر جہاز پر چڑھ گیا لندن کی ہوا لگی تو ساری بیماریاں بھاگ گئیں، اب لندن میں بیٹھ کر سازش کر رہا ہے، نواز شریف نے ساری زندگی کوئی کام ایمانداری سے نہیں کیا۔ عمران خان نے تحریک کو انقلاب کا نام دے دیا اور کہا کہ گیدڑ نواز شریف یہ انقلاب تم نہیں روک سکتے۔ ان کاکہنا تھا کہ ملک کے اندر اور باہر میری جان لینے کی سازش ہو رہی ہے۔بند کمروں میں میری جان لینے کی سازش ہو رہی ہے۔انکا کہنا تھا کہ میں نے ایک ویڈیو پیغام ریکارڈ کروایا اور خفیہ مقام پر رکھوا دیا ہے اگر مجھے کچھ ہوتا ہے تو اسے میرے بعد عوام کے سامنے لایا جائے گا میں نے اس میں اپنے قتل میں ملوث تما لوگوں کے نام لیے ہیں جنہیں آپ کے سامنے لایا جائے گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…