اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

عمران خان کو گھر میں نظر بند کیے جانے کا امکان لندن پلان سامنے آگیا ٗ تہلکہ خیز دعوے

datetime 15  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ٗ لندن (مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ خبر ہے عمران خان کو گھر میں نظر بند کرنے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے سیالکوٹ میں ہونے والی کشیدگی پر جی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں اسی جگہ پر جلسے ہوتے رہے،مسلم لیگ ن بھی ادھر جلسے کرتی رہی جس کی کوریج میں بھی کرتا رہا۔

عارف حمید بھٹی نے کہا کہ یہ لندن پلان کا حصہ ہے۔خبریں آ رہی ہیں کہ پی ٹی آئی کے لوگوں پر بہت زیادہ تشدد کیا جائے گا۔کوشش ہے کہ دو چار حادثے ہوں، پی ٹی آئی کے لوگوں پر بہت زیادہ تشدد کیا جائے گا،تاکہ لوگ ڈر کے مارے گھر سے نہ نکلیں۔پی ٹی آئی کے ہر جلسے میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی جائے گی۔قوی امکان ہے عمران خان کو گھر میں نظر بند کر دیا جائے اور پی ٹی آئی کی سینئر لیڈر شپ کو گوفتار کیا جائے۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن )کے قائد نوازشریف نے شہباز شریف کو پی ٹی آئی سے سیاسی انتقام لینے سے روک دیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن )کی لندن میں اہم اجلاس ہوا جس میں ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے شہباز شریف کوپی ٹی آئی سے سیاسی انتقام لینے سے سے روک دیا۔ذرائع نے بتایا کہ لیگی قیادت نے کہاکہ پی ٹی آئی دورمیں ہونے والی بے ضابطگی موجود ہے تو کارروائی ضرور ہوگی۔ذرائع کے مطابق الیکشن اسمبلی مدت پوری ہونے پر کرائے جانے پر زور دیا گیا اورشرکاء نے کہاکہ معاشی استحکام کیلئے ضروری ہے سب کواعتمادہو، اسمبلی مدت پوری کرے گی اور عمران خان سمیت کسی بھی دوسرے دباؤ کو قبول نہیں کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کو میڈیا پر معیشت پر بات کرنے سے گریزکا مشورہ دیا ، اسحاق ڈاروزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی رہنمائی کریں گے۔ن لیگی ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مفتاح اسماعیل کو آئی ایم ایف سے اچھی ڈیل لانے کا ٹاسک دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…