پشاور(آن لائن) ایک لاکھ سے زائد ماہانہ پنشن لینے والوں پر انکم ٹیکس عائد کرنے کی تجویز پر غور شروع کردیا ہے انکم ٹیکس کے مختلف سلیب ختم کر کے دس لاکھ تک کی آمدن پر تیس فیصد تک انکم ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے ، انفراد ی ٹیکس گزاروں کے لئے انکم ٹیکس کی شرح نئے مالی سال کے بجٹ میں بڑھانے کی تجاویز دی گئی ہے، ایک لاکھ چار ہزار سے دس لاکھ تک ماہانہ آمدن رکھنے والوں کے لئے انکم ٹیکس کی شرح پانچ فیصد سے بڑھا کر تیس فیصد کرنے ، دس لاکھ سے زائد آمدن رکھنے والوں کے لئے انکم ٹیکس کی شرح 35فیصد کرنے اور ایک لاکھ سے زائد ماہانہ پنشن لینے والوں پر بھی انکم ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہیں ،