کراچی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر اورکپتان راشد لطیف نے عملی طور پر سیاست میں آنیکا اعلان کردیا۔ ایک انٹرویومیں راشد لطیف نے کہا کہ موجودہ سیاسی حالات کو بغور دیکھ رہا ہوں، ابھی کام کرنیکی سکت ہے، کچھ کرسکتا ہوں۔راشد لطیف نے کہا کہ عین ممکن ہے کہ آئندہ دو سے تین سال میں آپ مجھے سیاست میں دیکھیں۔ 53 سالہ راشد لطیف سے جب یہ سوال ہوا کہ وہ کسی سیاسی جماعت کا حصہ بنیں گے؟ یا اپنی علیحدہ سیاسی جماعت بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں؟ تو ان کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں اور سب کو معلوم ہے کہ راشد لطیف کس سیاسی جماعت سے وابستگی رکھتا ہے، اس کے سیاسی نظریات کیا ہیں۔