جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

سالانہ بنیاد پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ ،ادارہ شماریات نے اعداد وشمار جاری کر دئیے

datetime 14  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی پیداوار کے اعداد وشمار جاری کر دیے جس کے مطابق رواں مالی سال کے9 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں10.4 فیصد اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مارچ میں سالانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوار 26.6 فیصد بڑھی جبکہ فروری کے مقابلے مارچ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 8.2 فیصد اضافہ ہوا۔اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا مارچ سالانہ بنیاد پر ٹیکسٹائل کی پیداوار 3.2فیصد بڑھی، لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار 157.5 فیصد ،تمباکو کی پیداوار میں 16.7 فیصد اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فرنیچر شعبے کی پیداوار میں 301.8 فیصد اضافہ ہوا، مشروبات کی پیداوار میں0.7 فیصد اور فوڈ مصنوعات کی پیداوار 11.7 فیصد بڑھی۔اس کے علاوہ 9 ماہ کے دوران کیمیکل شعبے کی پیداوار میں 7.8فیصد ،آئرن، اسٹیل سیکٹر کی پیداوار میں 16.5فیصد ،آٹو موبیل سیکٹر کی پیداوار 54.1 فیصد اور چمڑے کی مصنوعات کی پیداوار میں 1.5فیصد اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق کوک، پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں 2.0فیصداضافہ ہوا۔اعداوشمار کے مطابق جولائی تا مارچ فارماسوٹیکل کی پیداوار میں 0.4فیصد اور الیکٹرانکس سیکٹر کی پیداوار 1.1فیصد گر گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…