منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

نوجوان بھارتی ماڈل کی لاش گھر سے برآمد

datetime 14  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آن لائن) بھارتی ریاست کیرالہ کی ماڈل و اداکارہ شاہانہ اپنی رہائش گاہ پر مردہ حالت میں پائی گئیں جس کے بعد قتل کے شبہے میں اْن کے شوہر کو حراست میں لے لیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 20 سالہ ماڈل و اداکارہ شاہانہ جمعرات کی رات اپنی رہائش

گاہ پر مردہ حالت میں ملی جس کے بعد پولیس نے اْن کے 31 سالہ شوہر سجاد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا۔نوجوان ماڈل کی موت کے آس پاس کے پراسرار حالات نے شکوک و شبہات کو جنم دیا ہے۔بیٹی کی موت کے حوالے سے شاہانہ کی والدہ نے کہا ہے کہ شاہانہ نے جمعرات کی شام ہم سے رابطہ کیا تھا، یہ اس کی 20 ویں سالگرہ تھی، اس نے مجھے بتایا تھا کہ وہ اپنی سالگرہ منانے گھر آئے گی، وہ بہت خوش تھی، مجھے نہیں لگتا کہ اس نے خودکشی کی ہے۔شاہانہ نے ڈیڑھ سال قبل سجاد سے شادی کی تھی، جب جوڑے کی شادی ہوئی تو سجاد قطر میں کام کر رہا تھا۔ماڈل کی والدہ نے کہا کہ شاہانہ نے اپنے ماڈلنگ کیرئیر کا آغاز شادی کے بعد کیا تھا اور وہ تامل فلموں میں بھی اداکاری کرتی تھیں، اْنہوں نے دعویٰ کیا کہ شاہانہ کے بہت زیادہ پیسے کمانے کے بعد سجاد نے قطر واپس جانے سے انکار کر دیا تھا، اس نے اپنی کمائی ہوئی زیادہ تر رقم بھی خرچ کر دی ہے۔شاہانہ کے رشتہ داروں نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ سجاد کے اہل خانہ نے 25 تولے سونے کے زیورات جہیز کے طور پر مانگے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…