بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستانی کرکٹرز کیلئے خوشخبری، پی سی بی کی جانب سے بڑا فیصلہ سامنے آگیا

datetime 14  مئی‬‮  2022 |

لاہور (آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ میں معاوضے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔قومی کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں ایمرجنگ کیٹیگری میں کھلاڑیوں کی تعداد بڑھانے اور 2 فارمیٹ ریڈ بال اور وائٹ بال کرکٹ میں

کنٹریکٹ دینے کی تجویز سامنے آئی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق نئے سینٹرل کنٹریکٹ کے حوالے سے اس ہفتے تک متعدد میٹنگز ہوئی ہیں اور کئی ایک تجاویز سامنے آئی ہیں۔پی سی بی کے مطابق ریڈ بال اور وائٹ بال فارمیٹ کے لحاظ سے کنٹریکٹ دینے کی تجویز ہے، کھلاڑیوں کو 2 فارمیٹ کے لحاظ سے کنٹریکٹ دینے کی بات ہورہی ہے۔ایمرجنگ کیٹیگری میں کھلاڑیوں کی تعداد بڑھانے کی تجویز ہے، ابھی ایمرجنگ میں 3 کھلاڑی شامل ہیں، آئیکونک کھلاڑیوں کے لئے فنڈز بنانے کی تجویز ہے تاکہ فنڈز سے انہیں پیسے دیے جائیں اور وہ کم سے کم لیگز کھیلیں۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹرز کے معاوضے دنیا کے دیگر کرکٹنگ ممالک کے مقابلے میں کم ہیں، اس گیپ کو کم کرنا ہے اور اس کی کوشش پچھلے کئی سال سے جاری ہے، اس مرتبہ بھی نئے کنٹریکٹس میں کھلاڑیوں کے معاوضوں میں لازمی اضافہ کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…