بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

نیٹو میں شمولیت پر روس کی فن لینڈ اور سویڈن کوسنگین دھمکی

datetime 14  مئی‬‮  2022 |

ماسکو(این این آئی)فن لینڈ کے صدر سالی نینسٹواور وزیر اعظم سنان مارئین کے نیٹو کے ساتھ ان کے ملک کے الحاق کے بارے میں بیانات سے شروع ہونے والا طوفان تھم نہیں سکا۔ماسکو نے نیٹو کے ساتھ الحاق کی صورت میں ہیلسنکی کو فوجی اور دیگر تکنیکی ردعمل کے اقدامات کی دھمکی دی اور اس پر زور دیا کہ وہ ایسا قدم اٹھانے کے نتائج بھگتیں گے۔

روس نے مزید کہاہے کہ فن لینڈ اور سویڈن کا نیٹو سے الحاق انہیں روس کے لیے ممکنہ فوجی ہدف بنا دے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں روسی وزارت خارجہ نے زور دیا کہ فن لینڈ کا موقف اس ملک کی خارجہ پالیسی کے نقطہ نظر میں بنیادی تبدیلی کی نمائندگی کرتا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ فن لینڈ کی طرف سے دہائیوں کے دوران فوجی عدم صف بندی کی پالیسی شمالی یورپ میں استحکام کا ایک ستون ہے جس نے فن لینڈ کی سلامتی کی قریبی ضمانت دی اور ہیلسنکی اور ماسکو کے درمیان تعاون اور باہمی مفادات اور شراکت داری کے تعلقات کی ترقی کے لیے ایک ٹھوس بنیاد بنائی، جس میں فوجی عنصر کا کردار صفر کر دیا گیا تھا۔بیان میں اس بات پر بھی زور دیا کہ ماسکو کو اپنی قومی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے فوجی اور دیگر تکنیکی ردعمل کے اقدامات کرنے ہوں گے۔ روس کاکہنا تھا کہ ہم صورتحال کے مطابق جواب دیں گے۔فن لینڈ کے حکام کا کہنا تھا کہ روس نے فن لینڈ کو یقین دہانی کرائی تھی ماسکو کا ہلنسیکی کے بارے میں کوئی غلط ارادہ یا خطرناک عزم نہیں۔ روس کا کہنا تھا نیٹو ممالک نے ہیلسنکی پر دبا ڈالنے کی کوشش کی ہے تاکہ اسینیٹو اتحاد میں شامل ہونے پر آمادہ کیا جا سکے۔فن لینڈ کا کہنا تھا کہ نیٹو کا مقصد روس کی سرحدوں کی طرف بڑھنا اور ملک کو عسکری طور پر خطرے میں ڈالنا ہے۔ حکام کا مزید کہنا تھاکہ تاریخ ان وجوہات کا فیصلہ کرے گی جن کے لیے فن لینڈ جواز پیش کرتا ہے۔انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ اگر فن لیںڈ نیٹو سیالحاق کرتا ہے تو یہ اس کی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی براہ راست خلاف ورزی تصور ہوگی اور اسے سنہ 1947 کے امن معاہدے کے خلاف گردانا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…