بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

معاشی بحران مزید سنگین ہو گا ، نو منتخب سری لنکن وزیراعظم نے بھی ہاتھ کھڑے کردئیے

datetime 14  مئی‬‮  2022 |

کولمبو(این این آئی )سری لنکا کے نئے وزیراعظم رانیل وکرماسنگھے نے کہا ہے کہ معاشی بحران ٹھیک ہونے سے پہلے مزید بدتر ہوگا۔برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے رانیل وکرماسنگھے نے کہا کہ الزام لگانے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، یہاں لوگوں کی حالت بہتر بنانے آیا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ راجا پاکسے حکومت کی تمام پالیسیوں کو تبدیل کرنے جا رہا ہوں، عوام صبر کریں، چیزوں کو واپس پہلے والی صورتحال پر لے آوں گا۔سری لنکن وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک سال کے لیے مدد کی ضرورت ہے، جو کچھ بھی ادھار لیں گے، وہ واپس کر دیں گے، عالمی برادری ہماری مدد کرے، ہم ایشیا کی سب سے پرانی جمہوریت ہیں۔رانیل وکرما سنگھے چھٹی مرتبہ سری لنکا کے وزیر اعظم منتخب ہوئے ہیں۔خیال رہے کہ سری لنکا میں خوراک، ایندھن، طبی سامان جیسی بنیادی اشیا کی شدید قلت ہے، سری لنکا کی معاشی پریشانیوں کی بڑی وجہ درآمدات پر بہت زیادہ انحصار کرنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…