بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

پی ٹی آئی نے سیالکوٹ میں جلسہ گاہ کا مقام تبدیل کر دیا

datetime 14  مئی‬‮  2022 |

سیالکوٹ (این این آئی)سیالکوٹ میں سی آئی ٹی گرائونڈ میں پی ٹی آئی کے جلسہ کرنے پر مسیحی برادری نے شدید احتجاج کیا ہے جس کے بعد پی ٹی آئی کو جلسہ گاہ کا مقام تبدیل کر نا پڑا ۔ مسیحی برادری نے کہاکہ یہ ہماری عبادت کی جگہ ہے، اسے جلسے کیلئے استعمال نہیں

کیا جا سکتا، ان لوگوں میں اتنی شرم نہیں کہ یہ عبادت گاہ کو جلسہ گاہ بنا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہم اپنی جانیں قربان کر دیں گے لیکن یہاں جلسہ نہیں ہونے دیں گے، عمران خان کے لئے پیغام ہے کہ ہم اقلیتی ضرور ہیں جانور نہیں کہ جس طرح چاہو گے گھسیٹو گے۔ مسیحی برادری نے کہاکہ یہ جگہ ہماری عبادت گاہ ہے، جلسہ ہوگا تو ہماری لاشوں سے گذر کر ہوگا، کیا یہ بات درست ہے کہ کسی عبادت گاہ پر جلسہ کیا جائے؟ ۔ مسیحی برادری نے کہاکہ سیالکوٹ میں سی آئی ٹی گرائونڈ مسیحی برادری کی ملکیت ہے،مسیحی برادری نے پی ٹی آئی کے جلسے کے خلاف عدالت میں کیس دائر کیا،عدالت نے انتظامیہ کو گرائونڈ خالی کرانے کا حکم دیا۔ دوسری جانب پی ٹی آئی پنجاب کے صدر شفقت محمود نے سینیٹر اعجاز چوہدری کے ہمراہ سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جلسہ گاہ کا مقام تبدیل کرنے کا اعلان کیا۔شفقت محمود نے کہا کہ جلسے کرنا ہمارا جمہوری حق ہے لیکن ہمارے پرامن لوگوں پر تشدد کیا گیا، خواجہ آصف کے کہنے پر انتظامیہ نے تشدد کیا ہے۔انہوںنے سیالکوٹ میں وی آئی پی کرکٹ گراؤنڈ میں جلسہ کا اعلان کیا ۔پی ٹی آئی پنجاب کے صدر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کو کہا ہے عثمان ڈار اور دیگر کو رہا کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…