بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

نئی حکومت بھی مہنگائی کنٹرول نہ کر سکی، 28 اشیاء مزید مہنگی ہو گئیں

datetime 13  مئی‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 0.49 فیصد بڑھ گئی، 28اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں ۔ جمعہ کو ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے جس کے مطابق ایک ہفتے میں 28 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں ،

ایک ہفتے میں بیس کلو آٹے کا تھیلا 403 روپے 85 پیسے مہنگا ہوا ۔ادارہ شماریات کے مطابق آٹے کا بیس کلوکا تھیلا 1370 روپے 41 پیسے کا ہوگیاہے ،حالیہ ہفتے زندہ مرغی 33 روپے 87 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی ۔ رپورٹ کے مطابق آلو 2 روپے 46 پیسے پیاز 3 روپے 37 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے ،ایک ہفتے میں انڈے 7روپے 16 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے ،دال مسور 10 روپے 80 پیسے دال چنا 3 روپے 80 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی ،دال ماش 5 روپے 59 پیسے دال مونگ 1 روپے 62 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی ،مٹن 21 روپے 21 پیسے بیف 3 روپے 50 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، چاول ، لہسن دودھ دہی گھی اور خوردنی تیل بھی مہنگا ہوا ،ایک ہفتے میں 6 اشیائے ضروریہ سستی ہوئی ،حالیہ ہفتے ٹماٹر 9 روپے 68 پیسے سستے ہوئے ، ہفتہ وار بنیادوں پر کیلے 7 روپے 52 پیسے فی درجن سستے ہوئے ،ایک ہفتے میں سترہ اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…