جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

صدر بائیڈن کی غلطی یہ ہے کہ وہ سمجھتے ہیں وہ ملک کو تبدیل کرنے کے لیے منتخب ہوئے ‘ایلون مسک

datetime 13  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کا کہنا ہے کہ ’بائیڈن کی غلطی یہ ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ وہ ملک کو تبدیل کرنے کے لیے منتخب ہوئے ۔ایلون مسک نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی صدر

جو بائیڈن کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔اْنہوں نے امریکی صدر کے بارے میں لکھا کہ جوبائیڈن کو دراصل امریکی صدر اس لیے منتخب کیا گیا کیونکہ ملک میں کوئی بھی زیادہ ڈرامائی صورتحال نہیں دیکھنا چاہتا۔ایلون مسک جوکہ ا?ج کل اپنی ٹوئٹر ڈیل کی وجہ سے میڈیا کی نظروں کا مرکز بنے ہوئے ہیں، اْنہوں نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ’مجھے لگتا ہے کہ 2024 میں ملک کے صدارتی عہدے کے لیے ایسا امیدوار بہتر ہوگاجوکہ تفریق کا باعث نہ بنے۔اْنہوں نے مزید لکھا کہ’لیکن میں اب بھی سوچتا ہوں کہ ٹرمپ کو ٹوئٹر پر دوبارہ بحال کیا جانا چاہیے۔خیال رہے کہ ایلون مسک نے کچھ روز قبل یہ اعلان کیا تھا کہ اگر ان کا ٹوئٹر خریدنے کا معاہدہ مکمل ہوا تو وہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ بحال کردیں گے۔اْنہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ سابق امریکی صدر پر دائمی ٹوئٹر پابندی درست اقدام نہیں ہے، یہ غلط فیصلہ تھا۔جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنے بیان میں یہ کہہ چکے ہیں کہ اگر اْنکا اکائونٹ بحال ہوا تو بھی وہ ٹوئٹر پر واپس نہیں ا?ئیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…