اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

امریکی جنرل مارک ملی نے افغانستان میں حملے اور آپریشن کا دوبارہ عندیہ دے دیا

datetime 13  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل مارک ملی نے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان میں صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور اگر وہاں سے کوئی خطرہ محسوس ہوا توامریکا اس خطرے کو روکنے کیلئے افغانستان میں حملے

اور آپریشن کی صلاحیت رکھتا ہے۔ امریکی کانگریس کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ امریکی فوج افغانستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے پہلے مشن بیان کے حوالے سے اس عزم پر کاربندہے کہ اسے دوبارہ کبھی دہشت گردی کا پلیٹ فارم نہیں بننے دیا جائے گا۔ دوسری جانب افغانستان نے اپنے اس وعدے کو ایک بار پھر دہرایا ہے کہ افغانستان کی سرزمین کو کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اس سلسلے میں افغان حکومت کے نائب ترجمان بلال کریمی نے کہا کہ افغان سرحدیں پہلے سے زیادہ محفوظ ہیں اور افغانستان اپنے اس وعدے پر قائم ہے کہ افغان سرمین کسی ملک کے لیے خطرہ نہیں بنے گی ۔افغان فوجی کمانڈر حکمت اللہ حکمت نے کہا ہے کہ افغان حکومت امریکا اور عالمی برادری کو اس بات کا یقین دلائے کہ افغانستان میں کوئی ایسا حلقہ نہیں ہے جس سے ان کے ممالک کو خطرہ ہو نیز افغان حکومت عالمی برادری کے ساتھ تعاون کے لیے ضرور ی اقدامات کرے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…