بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

چین،رن وے پر مسافر طیارےمیں آگ لگ گئی، درجنوں افراد زخمی

datetime 13  مئی‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )چین میں اڑان بھرنے کے لیے تیار مسافر طیارے میں آگ لگنے سے اس میں سوار درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین کے شہر چونگ کنگ سے تبت کے دارالحکومت نائینگ چی جانے والے طیارے میں اس وقت آگ بھڑک اٹھی جب وہ اڑان بھر ہی رہا تھا۔ عملے نے طیارے میں گڑ بڑ محسوس ہوتے ہی ٹیک آف روک دی۔سماء کے مطابق فضائی کمپنی کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت طیارے میں 113 مسافر اور عملے کے 9 افراد سوار تھے۔ حادثے میں 36 افراد زخمی ہوئے تاہم انہیں معمولی نوعیت کی چوٹیں آئی ہیں۔سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوئے تاہم ان کی تعداد کا تعین نہیں کیا گیا۔ حادثے کے ایک منٹ بعد ہی رن وے کو بھی بند کر دیا گیا تھا۔واضح رہے کہ چین میں 21 مارچ کو بھی ایک طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 132 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ حادثے کی وجوہات کا تعین اب تک نہیں کیا جاسکا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…