پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

گاڑیوں کی قیمتوں کے حوالے سے حکومت کا بڑا ایکشن

datetime 12  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر صنعت مرتضیٰ محمود کا مقامی طور پر تیار کردہ گاڑیوں کے ریٹ میں اضافے کا نوٹس ، نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیوں ہوا، جواب طلب کرلیا گیا۔انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ حکام سے رپورٹ مانگ لی گئی ہے ۔ ڈالر، خام مال کی قیمت اور فریٹ چارجز کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئی ہیں ۔

خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے ،معاملے پر عوام میں بھی شدید تشویش پائی جاتی ہے ،دوسری جانب پاک سوزوکی کی جانب سے گاڑیوں کی قیمتوں میں 40 ہزار سے ایک لاکھ 29 ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق 9 مئی سے ہوگا اور یہ 2022 کے دوران تیسری بار ہے جب سوزوکی جانب سے گاڑیوں کو مہنگا کیا گیا۔سوزوکی آلٹو کے ماڈلز کی قیمتوں میں 50 سے 65 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔آلٹو ویک ایکس کی قیمت 50 ہزار روپے اضافے کے بعد 14 لاکھ 75 ہزار روپے ہوگئی ہے جو پہلے 14 لاکھ 25 ہزار روپے تھی۔اسی طرح آلٹو وی ایکس آر کی قیمت 58 ہزار روپے اضافے کے بعد 16 لاکھ 75 ہزار روپے سے بڑھ کر 17 لاکھ 33 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ آلٹو وی ایکس ایل کی قیمت 65 ہزار روپے اضافے کے بعد 19 لاکھ 51 ہزار روپے ہوگئی ہے۔سوزوکی ویگن آر کے مختلف ماڈلز 65 ہزار سے 80 ہزار روپے مہنگے ہوئے ہیں ۔

ویگن آر وی ایکس آر کی قیمت 20 لاکھ 19 ہزار روپے سے بڑھ کر 20 لاکھ 84 ہزار روپے ہوگئی ہے اور اس طرح اس کی قیمت میں 65 ہزار روپے کا اضافہ ہوا۔ویگن آر وی ایکس ایل کی قیمت 70 ہزار روپے اضافے سے 21 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے جو اس سے قبل 21 لاکھ 29 ہزار روپے تھی۔ویگن آر اے جی ایس کو خریدنے کے لیے اب 23 لاکھ 99 ہزار روپے خرچ کرنا ہوں گے اور مجموعی طور پر اس کی قیمت میں 80 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سوزوکی کلٹس کے ماڈلز کی قیمتوں میں 80 ہزار سے ایک لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔کلٹس وی ایکس آر کی قیمت 80 ہزار روپے اضافے کے بعد 23 لاکھ 30 ہزار روپے ہوگئی ہے ۔کلٹس وی ایکس ایل کی قیمت 24 لاکھ 74 ہزار روپے سے بڑھ کر 25 لاکھ 64 ہزار روپے ہوگئی ہے اور اس کی قیمت میں 90 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔کلٹس اے جی ایس کی قیمت ایک لاکھ روپے اضافے کے بعد 26 لاکھ 62 ہزار روپے کی جگہ 27 لاکھ 62 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

سوزوکی سوئفٹ کے ماڈلز کی قیمتوں میں 80 ہزار سے ایک لاکھ 29 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔اب سوئفٹ جی ایل مینوئل کو خریدنے کے لیے26 لاکھ 94 ہزار روپے کی بجائے 27 لاکھ 74 ہزار روپے خرچ کرنا ہوں گے، یعنی اس کی قیمت میں 80 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔سوئفٹ جی ایل سی وی ٹی کی قیمت 90 ہزار روپے اضافے کے بعد 29 لاکھ 98 ہزار روپے ہوگئی ہے جو اس سے قبل 29 لاکھ 8 ہزار روپے تھی۔

سوئفٹ جی ایل ایکس سی وی ٹی کی ایک ایک لاکھ 29 ہزار روپے کے اضافے سے 32 لاکھ 98 ہزار روپے ہوگئی ہے۔سوزوکی بولان کے ماڈلز کی قیمتوں میں 45 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔اس اضافے کے بعد بولان کارگو کی قیمت 12 لاکھ 70 ہزار روپے سے بڑھ کر 13 لاکھ 15 ہزار روپے، بولان وی ایکس کی قیمت 12 لاکھ 83 ہزار روپے سے بڑھ کر 13 لاکھ 28 ہزار روپے جبکہ بولان وی ایکس (اے سی) کی قیمت 13 لاکھ 70 ہزار روپے سے بڑھ کر 14 لاکھ 15 ہزار روپے ہوگئی ہے۔سوزوکی راوی کی قیمت 40 ہزار روپے بڑھائی گئی ہے اور اب یہ 12 لاکھ 16 ہزار روپے کی بجائے 12 لاکھ 56 ہزار روپے ہوگی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…