منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

پی ڈی ایم اسٹیبلشمنٹ کونیوٹرل دیکھنا چاہتی تھی اور چاہتی ہے، حافظ حمداللہ

datetime 12  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام اآباد( آن لائن ) ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اسٹیبلشمنٹ کونیوٹرل دیکھناچاہتی تھی اور چاہتی ہے ۔آئینی حدود میں رہ کر کردار اداکرنا ہی نیوٹریلٹی ہے ،عمران اینڈ گوگی گینگ کی اصل پریشانی نیوٹریلٹی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں

حافظ حمداللہ نے کہا کہ گوگاخان اینڈگوگی گینگ کی خواہش ہے کہ فوج نیوٹرل نہ رہے،انکی خواہش ہے انکی سرپرستی جاری رکھ کر موجودہ حکومت کا خاتمہ کیا جائے ۔عمران نیازی خود کو حق پرست اور وفادار جبکہ باقی سب کو باطل اورغدار سمجھتے ہیں اداروں کے خلاف بیان بازی کا مقصد انہیں اپنی حمایت پر مجبور کرنا ہے عمران نیازی چاہتے ہیں کہ ریاست کا چوکیدار ریاست کانہیں بنی گالہ کی چوکیداری کرے ،وہ چاہتے ہیں کہ توشہ خانہ چوری فارن فنڈنگ گوگی جوگی گینگ اورآئین شکنی میں انکے پول نہ کھلے جائیں لیکن پی ڈی ایم اور پوری قوم اسٹیبلشمنٹ کو آئینی حدود میں رہ اپنی آئینی زمہ داری پوری کرنے کی خواہش مند ہے ۔حافظ حمداللہ نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے نیوٹریلٹی کے فیصلے کوقدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے موجودہ حکومت کی ترجیحات میں انتخابی اصلاحات ساتھ جلد از خلد انتخابات شامل ہیں پی ڈی ایم اورمتحدہ اپوزیشن آپکی حکومت کے خاتمے کے بعد آپکو سیاسی میدان میں بھی ووٹ سے شکست فاش دینگے اب آپ کی کمک کے لئیے فون کال آئیگی نہ پہاڑی مخلوق کی کمک ۔

موضوعات:



کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…