جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

خواتین پارک میں داخلے سے روکنے پر نوجوانوں کے تشدد سے چوکیدار جاں بحق

datetime 12  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن ) فیروز پور روڈ پر واقع خواتین پارک میں داخلے سے روکنے پر نوجوانوں نے مل کر چوکیدار کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ لاہور کے علاقے فیروز پور روڈ پر واقع خواتین پارک میں داخلے سے روکنے پر تشدد سے گارڈ جاں بحق ہوگیا۔

جب کہ پولیس نے تشدد کرنے والے چاروں نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق فیروز پور روڈ پر واقع گرین ایونیو سوسائٹی کی پارک میں تعینات گارڈ پراسرار طور پر جاں بحق ہوا، سوسائٹی کے رہائشی تین بھائیوں اور ایک دوست نے 55 سالہ گارڈ حسنین اکرم کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی، ہاتھا پائی کے دوران گارڈ زمین پر گرنے کی وجہ سے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ چاروں ملزمان کو موقع سے ہی گرفتار کر لیا، حراست میں لئے گئے افراد میں عرفان، ریحان اور فرحان تین سگے بھائی ہیں، جب کہ ان کا ایک ساتھی بھی ہے، جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تصدیق کے بعد لاش کو مردہ خانہ جمع کروادیا ہے، موت کی وجوہات معلوم کی جارہی ہیں، پوسٹ مارٹم کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے تو مزید کارروائی کی جائے گی، ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…