جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

آئندہ 3سے 4روز تک بارش کا امکان نہیں ، محکمہ موسمیات نے پاکستانیوں کو پیشگی خبردار کردیا

datetime 12  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز میں مزید گرمی کی پیشگوئی کی ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں شدید گرمی اور بدترین لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام پریشان اور معمولات زندگی متاثر ہوگئے تاہم اب محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز تک مزید گرمی کی پیشگوئی کردی ہے، اور کہا ہے کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں

موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقے شدید گرمی کے زیراثررہیں گے، آئندہ تین سے چار روز تک بارش کا امکان نہیں ،گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی لہر کے باعث پنجاب، اسلام آباد،خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں دن کا درجہ حرارت 07 سے09 رہنے کا امکان ہے، سندھ اور بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت 06 سے08 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے ز یادہ رہنے کا امکان ہے، سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، سبی 46 ڈگری اور لاہور اور گوجرانوالہ 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے ہیٹ ویو کے حوالے سے ایک اور الرٹ جاری کرتے ہوئے پیش گوئی کی ہے کہ وسطی اور بالائی سندھ میں شدید گرمی کی لہر آج سے کراچی کے علاوہ زیریں سندھ کو لپیٹ میں لے گی، اور یہ گرمی کی لہر 16 مئی تک برقرار رہ سکتی ہے۔

اس دوران جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر، خیرپور، گھوٹکی، نوشہرو فیروز اور بے نظیر آباد کے اضلاع میں دن کے وقت پارہ 47 سے 49 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے، جب کہ گرمی کی لہر زیریں سندھ جیسے حیدرآباد، میرپور خاص اور عمر کوٹ کے اضلاع کو بھی لپیٹ میں لے سکتی ہے، ان اضلاع کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 سے 45 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ 13 اور 14 مئی کے دوران کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے، عوام کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ گرمی کی لہر کے دوران دن 11 بجے سے 4 بجے تک باہر نکلنے سے گریز کریں، عوام گرمی کی لہر سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔محکمہ موسمیات کے مطابق خطہ پوٹھوہار اور بالائی پنجاب میں جھکڑ اور آندھی کے ساتھ ہلکی بارش بھی متوقع ہے، ملک کے وسطی اور جنوبی میدانی اضلاع میں گردآلود ہوائیں اور جھکڑچلنے کا امکان ہے جب کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…