بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار 432 میگاواٹ تک پہنچ گیا مختلف شہروں میں 8 سے 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ

datetime 12  مئی‬‮  2022 |

اسلام آ باد (آئی این پی ) ملک میں توانائی بحران مزید سنگین ہوگیا ہے اور شارٹ فال ایک بار پھر 4 ہزار 432 میگا واٹ تک پہنچ گیا ، ملک کے مختلف شہروں میں 8 سے 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

ذرائع پاورڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار432 میگاواٹ پر پہنچ چکا ہے، بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 568 میگا واٹ جب کہ طلب 26 ہزار میگاواٹ تک پہنچ چکی ہے۔ اس کے برعکس بجلی کی مجموعی پیداواری صلاحیت 36 ہزار 39 میگاواٹ ہے۔ ذرائع پاورڈویژن نے بتایا کہ پن بجلی ذرائع سے 5 ہزار 302 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 963 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 12 ہزار 554 میگاواٹ ہے، ونڈ لاور پلانٹس 305 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، بیگاس پاور پلانٹس 164 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، نیوکلیئر پاور پلانٹس کی پیداوار 2 ہزار 279 میگاواٹ ہے، جب کہ سولر پاور پلانٹس سے بجلی پیداوار زیرو ہے۔ذرائع پاورڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 10 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، ہائی لاسز والے علاقوں میں 18 گھنٹے تک بجلی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…