بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

اگلے الیکشن میں خیبرپختونخوا کی بھی عمران سے جان چھوٹنی چاہیے ، مریم نواز کا بڑا اعلان

datetime 12  مئی‬‮  2022 |

صوابی (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت نے ملک میں جتنے مسائل پیدا کیے اْسے دو سے تین ماہ نہیں صحیح کرنے میں دو سے تین سال لگیں گے، عمران کی بربادی کی وجہ سے آج پاکستان وینٹی لیٹر پر ہیں، 4 سال حکومت کرنے کے بعد چارسیکنڈ بھی کارکردگی نہیں بتاسکتا، جس کا دامن کارکردگی سے خالی ہوپھرجھوٹے خط کے ڈرامے کی

ضرورت پڑتی ہے۔صوابی میں مسلم لیگ (ن ) کے جلسے سے خطاب کر تے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ صوابی والوں کو نوازشریف، شہبازشریف کا سلام پیش کرتی ہوں، لاہور لاہور ہوتا ہے چاہے خیبرپختونخوا میں ہو یا پنجاب میں ہو، یہاں کی عوام کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، عوام نے ریاستی مشینری کا مقابلہ کر کے (ن) لیگ کوفتح دلوائی۔ جھوٹوں،ڈرامے بازوں،فتنہ بازوں سے پاکستان کی جان چھوٹی، شکرہے ان قومی مجرموں سے پاکستان کی جان چھوٹی، پاکستان کوجادو، ٹونے کے اڈے کی طرح چلانے والوں سے جان چھوٹی۔ انہوں نے کہا کہ اگلے الیکشن میں خیبرپختونخوا کی بھی عمران سے جان چھوٹنی چاہیے، 4 سال حکومت کرنے کے بعد چارسیکنڈ بھی کارکردگی نہیں بتاسکتا، جس کا دامن کارکردگی سے خالی ہوپھرجھوٹے خط کے ڈرامے کی ضرورت پڑتی ہے،سازش تو ایک بہانہ تھا مقصد کارکردگی چھپانا تھا، جھوٹا خط توایک بہانہ تھا مقصد کارکردگی چھپانا تھا، عمران خان جان لو، تمہارے خلاف کوئی سازش نہیں ہوئی، تمہیں نوازشریف، کسی غیرملکی سازش نے نہیں تمہارے اپنے ایم این ایزنے عدم اعتمادسے نکالا۔ن لیگ کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ عمران خان ڈرامے بازی، رونا، دھونا بند کرو، یہ اتنا بڑا قومی مجرم ہیں، 4 سال ہیلی کاپٹرمیں جھولے لیتا رہا، فرح خان کے ذریعے قومی دولت کو لوٹتا رہا، اس نے بیت المال، توشہ خانہ کو نہ بخشا، یہ عوام کے مسائل سے چارسال بے خبررہا، نااہلی کوسازش کے پردے میں چھپانے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، پاکستان کھائی میں گر رہا تھا اس لیے اسے عدم اعتماد کے ذریعے نکالا۔مریم نواز نے کہا کہ یہ پاکستان کو کھوکھلا کر کے گیا، پچیس ہزارارب کے قرضوں سے ایک اینٹ نہیں لگائی، ہم سمجھ رہے تھے، پاکستان آئی سی یو میں ہیں، اب پتا چلا پاکستان آئی سی یو نہیں وینٹی لیٹر پر آخری سانسیں لے رہا ہے، عمران کی بربادی کی وجہ سے آج پاکستان وینٹی لیٹر پر ہیں، یاد رکھنا ہم عمران خان کی طرح پچھلی حکومت کا رونا نہیں روئیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف نے 2013ئ� میں لوڈشیڈنگ، مہنگائی، غربت، دہشت گردی کو ختم کیا تھا، ن لیگی قائد نے موٹرویزکے جال بچھائے، وعدہ کرتی ہوں میرے والد پاکستان کوٹھیک کرکے دکھائیں گے، یہ ایک یا دوماہ کا کام نہیں، دو،تین سالوں میں حالات بہترہوں گے۔ مسلم لیگ کوکہتی ہوں عمران خان کی بری کارکردگی کا ٹوکرا اپنے سراٹھانے کی ضرورت نہیں،

عمران خان کوعوام میں جانے دوتاکہ لوگ سوال پوچھیں۔مریم نواز نے کہا کہ عمران خان اس قاتل کی طرح ہیں جو سائیڈ پر جا کر کہتا ہے قتل کس نے کیا، انہیں کہتی ہوں فکرنہ کروثابت کریں گے قتل بھی تم نے کیا اورتمہیں بھاگنے نہیں دیں گے، کرسی ہلی تو دماغ بھی ہل گیا ہے، کبھی فوج، کبھی عدلیہ کیخلاف باتیں کرتا ہے، کہتا ہے یہ میرجعفراورمیرصادق ہیں، کرسی کھسک گئی تو تمہیں میرجعفر،

میرصادق نظرآگئے، قوم تمہارے تماشے کو اچھی طرح سمجھتی ہے، شکایت یہ ہے جنہوں نے پہلے سر پر بٹھایا اب ساتھ دینے کو تیارنہیں، تمہاری غلاظت کا ٹوکرا افواج پاکستان کیوں اٹھائے۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں خیبرپختونخوا والے الیکشن میں سوچ سمجھ کرفیصلہ کرنا، کیا پنجاب والی ترقی خیبرپختونخوا کا مقدرنہیں، کیا اچھی سڑکیں خیبرپختونخوا کا مقدرنہیں؟ خدا کے واسطے اگلے الیکشن میں (ن) لیگ کوووٹ دینا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…