بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

چینی صدر دماغی مرض میں مبتلا ہو گئے

datetime 12  مئی‬‮  2022 |

بیجنگ (این این آئی) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی طبیعت کی ناسازی کے بعد اب چینی صدر شی جن پنگ کی خرابی صحت کے حوالے سے بھی کچھ میڈیا رپورٹس سامنے آئی ہیں۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، چینی صدر شی جن پنگ دماغی مرض سیریبرل انیوریزم میں مبتلا ہیں اور اسی وجہ سے انہیں گزشتہ سال کے آخر میں ہسپتال میں داخل بھی ہونا پڑا تھا۔رپورٹ میں

مزید بتایا گیا ہے کہ شی جن پنگ نے بیماری کا علاج کرنے کیلئے سرجری کروانے کے بجائے روایتی چینی ادویات سے علاج کروانے کو ترجیح دی ہے۔سرجری کے برعکس چین کی روایتی ادویات خون کی نالیوں کو نرم کرتی ہے اور انیوریزم کو سکیڑتی ہے۔چینی صدر کی صحت کے بارے میں یہ قیاس آرائیاں اس وقت ہونا شروع ہوئیں جب انہوں نے عالمی کورونا وبا کے پھیلائو کے آغاز سے لے کربیجنگ میں منعقد ہونے والے ونٹر اولمپکس تک غیر ملکی رہنمائوں سے ملنے سے گریز کیا تھاجبکہ 2019 میں کورونا وباکے پھیلائو کا آغاز ہونے سے قبل بھی چینی صدر کو ان کے دورہ اٹلی کے دوران تھوڑا لنگڑا کر چلتے ہوئے اور پھر بیٹھنے کیلئے سہارا لیتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔اسی طرح شی جن پنگ کے شینزین میں عوام سے خطاب کیلئے تاخیر سے پہنچنے، آہستہ بولنے اور کھانسنے کی وجہ سے اکتوبر 2020میں بھی ان کی صحت کے خراب ہونے کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی گئیں تھیں۔جانس ہاپکنز میڈیسن سینٹر کے مطابق، یہ دماغ میں ایک شریان کے غیر معمولی پھیلا سے پیدا ہونے والا غبارہ ہے جوکہ دماغ میں خون کی نالی کی دیوار میں اندرونی پٹھوں کی تہہ کے کمزور ہونے سے ہوتا ہے۔ اس بیماری کو برین انیوریزم یا انٹرا کرینیئل انیوریزم بھی کہا جاتا ہے۔سیریبرل انیوریزم یعنی چھالے جیسے پھیلا کو دوبارہ سکیڑا بھی جاسکتا ہے اور یہ اچانک پھٹ بھی سکتا ہے۔جانز ہاپکنز میڈیسن سینٹر کے مطابق، اگر سیریبرل انیوریزم پھیلتا ہے اور خون کی نالیوں کی دیوار بہت پتلی ہو جاتی ہے، تو اس کے پھٹ جانے سے دماغ میں ارد گرد کی جگہ پرخون بہے گا۔ اس واقعے کو سب اریکنوئیڈ ہیمریج کہا جاتا ہے اور یہ ہیمرج فالج کا سبب بھی بن سکتا ہے۔جانز ہاپکنز میڈیسن سینٹر کا کہنا ہے کہ زیادہ تر سیریبرل انیوریزم کی بظاہر کوئی علامات سامنے نہیں آتی ہیں۔تاہم، کچھ کیسزمیں سامنے آنے والی علامات میں سر درد، آنکھوں میں درد، بینائی میں تبدیلی اور آنکھوں کی حرکت میں کمی شامل ہوتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…