نیویارک (این این آئی)امریکی شخص خاتون کو گلا گھونٹ کر جان سے مارنیکے بعد اسے دفنانے کے دوران خود بھی ہلاک ہوگیا۔فرانسیسی میڈیا کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ ایک شخص امریکی ریاست جنوبی کیرولینا میں اپنے گھر کے
پیچھے بنے گارڈن میں خاتون کا گلا گھونٹ کر قتل کرنے کے بعد اسے دفناتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے مر گیا۔ مقامی میڈیا کے ذریعے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی کیرولینا کے قصبے ٹرینٹن میں 60 سالہ شخص جوزف میک کینن اپنے گھر کے پیچھے بنے گارڈن میں اس وقت مردہ پایا گیا جب وہ ایک خاتون کی لاش کو دفنا رہا تھا۔رپورٹس کے مطابق تحقیقات کے دوران گھر میں کھودے گئے گڑھے میں 65 سالہ خاتون( پیٹریکا روتھ ڈینٹ) کی لاش بھی ملی جسے گلاگھونٹ کر قتل کیا گیا تھا۔خبررساں ایجنسی کے مطابق گڑھے میں خاتون کی لاش کو کوڑے دان کے تھیلوں میں لپٹا ہوا پایا گیا جبکہ دوسری جانب پوسٹ مارٹم کے بعد دونوں اموات کی وجوہات کی تصدیق ہوگئی ہے۔شواہد اور گواہوں کے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ میک کینن نے پیٹریکا پر حملہ کیا اور اسے گلا گھونٹ کر ماردیا۔