بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

ن لیگ نے کروڑوں پاکستانیوں کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا تاریخ ایسے واقعات کے ذمہ داران کو معاف نہیں کرتی، برطانوی ہائی کمشنر کی سپیکر چودھری پرویزالٰہی کے موقف کی تائید

datetime 11  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے یہاں اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی، رکن قومی اسمبلی حسین الٰہی اور بیرسٹر وسیم خان بادوزئی ایم پی اے بھی شریک تھے۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ 16 اپریل کا وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن غیر قانونی اور غیر آئینی ہے اسے مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے کروڑوں پاکستانیوں کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالاہے، عمران خان کے جلسوں میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر غیر آئینی حکمرانوں پر عدم اعتماد کا اظہار ہے، تمام ارکان پنجاب اسمبلی اور ان کی لیڈرشپ کیلئے یہ لمحہ فکریہ ہے کہ پنجاب کے غریب عوام کی فلاح کیلئے کیا کیا گیا، کسی ممبر پنجاب اسمبلی کو مارنا یا سر پر سخت چوٹ پہنچانا، کیا کسی کا بھلا کرنا ہے؟ پنجاب کے عوام اور ممبران، سیاسی جماعتوں سے یہ سوال کرتے رہیں گے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی نے ساڑھے تین سال انتہائی کامیابی سے اپنی ورکنگ کی، صوبہ میں بیرونی سرمایہ کاری کیلئے گزشتہ حکومت نے بہترین پالیسیاں وضع کیں۔ برطانوی ہائی کمشنر نے سپیکر چودھری پرویزالٰہی کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ ایسے واقعات کے ذمہ داران کو معاف نہیں کرتی۔ انہوں نے چودھری پرویزالٰہی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بطور وزیراعلیٰ پنجاب صوبہ کیلئے آپ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، آپ نے خاص طور پر اقلیتوں کیلئے بے شمار اچھے کام کیے جن کا فائدہ تمام اقلیتوں کو ہوا ہے، اقلیتوں کے حوالے سے قوانین کی منظوری سے تمام مغربی ممالک اور یورپی یونین کے پارلیمنٹرینز کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ ملاقات میں پارلیمانی وفود کے تبادلوں پر اتفاق کیا گیا اور فیصلہ ہوا کہ ایسی مشترکہ ریسرچ کی جائے جس کا فائدہ عام آدمی اور کسانوں کو ہو۔ ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے پنجاب اسمبلی میں مفاد عامہ سے متعلق ہونے والی قانون سازی کو بھی سراہا۔ سپیکر نے برطانوی ہائی کمشنر کو پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ، ایوان، لائبریری اور دیگر شعبہ جات کادورہ کروایا اور انہیں اسمبلی کی ساخت، پارلیمانی روایات اور سٹینڈنگ کمیٹیوں کی ورکنگ سے بھی آگاہ کیا۔ ملاقات میں پنجاب میں برطانوی ہائی کمیشن کے نمائندے ایلکس بالنگر، سیاسی مشیر برطانوی ہائی کمیشن لاہور آفس طلال رضا، سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی، سیکرٹری کوآرڈی نیشن عنایت اللہ لک اور ڈی جی پارلیمانی امور رائے ممتاز حسین بابر بھی موجود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…