لاہور( این این آئی)ضلعی حکومت کی جانب سے اشیائے خوردونوش کے مئی کیلئے جاری سرکاری نرخنامے میں چاول اوردالوں کی قیمتوں میں10روپے سے35روپے تک اضافہ کردیا گیا ، سرکاری نرخنامے میں مئی کیلئے آٹے کے تھیلے کے نرخ جاری نہیں کئے گئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق چاول باستمی سپر ( نیا)20روپے اضافے سے155روپے فی کلو،دال چنا ( باریک)145روپے ،دال چنا ( سپیشل)10روپے اضافے160روپے،دال مسور (موٹی امپورٹڈ)35روپے اضافے سے240روپے،دال ماش(دھلی ہوئی امپورٹڈ)10روپے اضافے275،دال ماش ( چھلکے والی امپورٹڈ)10روپے اضافے245،دال مونگ( چھلکے والی)10روپے اضافے سے145،کالا چنا( موٹا لوکل)145،کالا چنا( باریک لوکل)138روپے،سفید چنا( موٹا امپورٹڈ)20روپے اضافے سے240،بیسن155روپے،دودھ110روپے لیٹر، دہی 130جبکہ مٹن کی سرکاری قیمت1100 اور بیف کی قیمت600روپے کلومقرر کی گئی ہے ۔ ضلعی حکومت کی جانب سے مئی کیلئے جاری کردہ سرکاری نرخنامے میں آٹے کے نرخ جاری نہیں کئے گئے ۔سرکاری نرخنامے میں دودھ کی قیمت 110روپے فی کلو مقررکی گئی ہے جبکہ اوپن مارکیٹوںمیںمختلف مقامات پر 120سے150روپے فی کلو تک فروخت جاری ہے اسی طرح بیف کی سرکاری قیمت1100روپے مقرر کی گئی ہے تاہم اوپن مارکیٹ میں مختلف جگہوں پر اس کی قیمت1600روپے جبکہ مٹن 600روپے کی بجائے 800سے850روپے فی کلو تک فروخت ہو رہاہے۔