بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

عوام مزید مہنگائی برداشت کرنے کے قابل نہیں، کوشش ہوگی کم بوجھ ڈالیں،اسحاق ڈار

datetime 11  مئی‬‮  2022 |

لندن(این این آئی)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ اگر حکومت عوام پر بوجھ ڈالے گی تو ہر چیز کی قیمت آسمان پر جائے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے یہ تاثر دیا کہ سبسڈیز فنڈڈ ہیں جو نہیں تھیں،

یہ مجموعی طور پر 300 ارب کا مسئلہ ہے، اگر عوام پر بوجھ ڈالیں گے تو ہر چیز کی قیمت آسمان پر جائے گی، اس پرگزشتہ روز اتحادی قائدین سے مشاورت ہوئی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی چند برس میں مہنگائی کا طوفان برداشت کرچکے اب مزید برداشت کے قابل نہیں لہٰذا اتحادیوں سے مل کرفیصلہ کریں گے اور کوشش ہوگی عوام پرکم سے کم بوجھ ڈالا جائے۔انہوں نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ الیکشن چوری کرکے آئے تھے اور آئینی طریقے سے گئے، وہ یہ ہضم نہیں کرپارہے۔انہوںنے کہاکہ الیکشن کا فیصلہ اتحادی جماعتیں مل کر کریں گی ، الیکشن کمشنر کے مطابق اکتوبر سے پہلے الیکشن کرا ہی نہیں سکتے، دوسرا آپشن اگست 2023 ہے۔لیگی رہنما نے کہا کہ مخلوط حکومت کی میٹنگ میں نوازشریف اور میں شریک تھے اور یہ ضروری تھا کہ شہباز شریف یہاں آکر مشورہ کریں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ صدر پاکستان کا عمل نہایت غیر موزوں ہے، پاکستان میں انار کی پھیلانے کی کوشش کرنا اچھی بات نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…