بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

صوبائی حکومت نے آئندہ بجٹ میں کم از کم اجرت بڑھا کر کتنےہزارروپے ماہانہ کرنے پر غورشروع کردیا

datetime 11  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کم از کم اجرت بڑھا کر 25,000روپے ماہانہ کرنے پر غور شروع کر دیا ہے تاکہ صوبے کے مزدوروں اور کم آمدنی والے طبقے کو سہولت فراہم کی جا سکے۔ محکمہ خزانہ کے عہدیدار نے بدھ کو اے پی پی کو بتایا کہ صوبے کے مراعات یافتہ اور کم آمدنی والے طبقے کے مزدوروں کی سہولت کیلئے بجٹ 23 ، 2022میں کم از کم اجرت 25,000 روپے ماہانہ کرنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال مزدوروں کی کم از کم اجرت 21,000 روپے ماہانہ مقرر کی ماہانہ مقرر کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ محنت سمیت تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو اس سلسلے میں 17 مئی تک اپنا ایکشن پلان اور حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔عہدیدار نے بتایا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کا ایک اعلی سطحی اجلاس 17 مئی کو بلایا گیا تھا جس میں پاکستان ورکرز ویلفیئر فیڈریشن کے صوبائی چیئرمین اور بورڈ کے ممبر عاصم عادل، ڈپٹی ڈائریکٹر کم از کم اجرت عبدالحفیظ اور ڈائریکٹر فارماسیوٹیکل لمیٹڈ اور بورڈ کے ممبر محمد یوسف نے شرکت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…