اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت کے سابق میجر گورو آریا نےسابق وزیراعظم عمران خان کو ایک ہزار رافیل طیاروں کے برابر قرار دے دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی سابق فوجی افسر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کی ایبٹ آباد جلسے کی تقریر دھواں دھار تھی جس میں وہ کہہ رہے ہیں کیسے امریکا نے سازشوں کے تحت ملکی غداروں کو اپنے ساتھ ملایا اور ان کی حکومت کو ختم کیا ۔ بھارتی میجر نے عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ہزار رافیل طیاروں کے برابر ہیں ۔