بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

علیم خان پی ٹی آئی اور عمران خان کو آنکھیں نہیں دکھا سکتے،مناظرے کا چیلنج

datetime 10  مئی‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیر اطلاعات و جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے عبد العلیم خان کومناظرے کا چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ،علیم خان کو پی ٹی آئی میں رہتے ہوئے عزت ملی، ان کے خلاف نیب کی کاروائی 2017 سے (ن)لیگ کے

دور سے شروع ہوئی۔پی ٹی آئی کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علیم خان نے 765 ایکڑز زمین عمار خان سے لی تھی،علیم خان نے گرین زمین 300 کنال خریدی اور اپنی سوسائٹی میں شامل کرلی،گرین زمین کو کمرشل نہیں کیا جاتا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پارک ویو سوسائتی غیر قانونی ہے اور ایل ڈی اے سے منظور شدہ نہیں۔ علیم خان نے شہریوں سے اربوں روپے گرین زمین کے پلاٹ فروخت کرکے کمائیں۔علیم خان کو ایل ڈی اے نے 2010 اور 2011 میں خط لکھے لیکن علیم خان نے عدالت سے حکم امتناعی حاصل کیا اور آج تک ان کی سوسائٹی حکم امتناعی پر ہے ،علیم خان نے اپنی سوسائٹی اپنے نام پر نہیں رکھی۔علیم خان نے گرین زمین کو برائون کروانے کیلئے ساڑھے تین سال کوشش کی اور ناکام ہوئے۔انہو نے کہا کہ بیرونی سازش جب شروع ہوئی تو علیم خان کو زیادتی یاد آ گئی۔علیم خان عمران خان اور پی ٹی آئی کو آنکھیں نہیں دکھا سکتے۔انہوں نے کہاکہ قیادت آئندہ الیکشن میں علیم خان کے مقابلے میں مجھے ٹکٹ دے ، میں چیلنج کرتا ہوں کہ میں جیتوں گا اور اگر ہار گیا تو میں سیاست کو خیر باد کہہ دوں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…