بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ، بلندیوں کا نیا ریکارڈ بننے کے قریب

datetime 10  مئی‬‮  2022 |

کراچی (آن لائن ) انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ کی قدر مزید گر گئی جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر188روپے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر189روپے سے تجاوز کر چکا ہے اور بلندیوں کا نیا ریکارڈ بننے کے قریب ہے ۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں1.10روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 187.60روپے سے بڑھ کر188.80روپے اور قیمت فروخت 187.80روپے سے بڑھ کر188.90روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں1روپے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 187.50روپے سے بڑھ کر188.50روپے اور قیمت فروخت 188.50روپے سے بڑھ کر189.50روپے پر جا پہنچی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یوروکی قیمت خریدمیں1روپے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید 196روپے سے بڑھ کر197روپے ہو گئی جبکہ 1.50روپے اضافے سے یورو کی قیمت فروخت198روپے سے بڑھ کر199.50روپے ہو گئی جبکہ1روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 231روپے سے بڑھ کر232روپے اور قیمت فروخت235روپے سے بڑھ کر236روپے ہو گئی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…