بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

آئی ایس پی آر کے بیان پر حامد میر کا تجزیہ

datetime 9  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ٗ راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی )سینئر صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ پاک فوج کا بیان پاکستان کے صحافیوں، جمہوریت پسند دانشوروں کے مؤقف کی تصدیق کرتا ہے، جو کہتے ہیں فوج کو سیاست میں ملوث نہ کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر فوج کہہ رہی ہے کہ اسے حلف کے مطابق

چلنا ہے، سیاست میں مداخلت نہیں کرنی، تو اس سے کون اختلاف کرسکتا ہے۔خیال رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی اٰر نے کہا ہے کہ مسلح افواج کو سیاسی گفتگو میں گھسیٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے، افواج کوملکی بہترین مفاد میں سیاسی گفتگو سے دور رکھیں،غیر مصدقہ اشتعال انگیز بیانات انتہائی نقصان دہ ہیں،توقع ہے سب قانون کی پاسداری کریں گے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ پاک فوج اور قیادت کو سیاسی معاملات میں گھسیٹنے کی دانستہ کوششیں کی گئی ہیں، کچھ سیاسی شخصیات، چند صحافی اور تجزیہ کار سوشل میڈیا اور دیگر فورمز پر افواج کو سیاست میں گھسیٹ رہے ہیں۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ بنا ثبوت، ہتک آمیز اور اشتعال انگیز بیانات نہایت نقصان دہ ہیں، ملک کے بہترین مفاد میں مسلح افواج کو ایسے غیر قانونی اور غیر اخلاقی عمل سے دور رکھا جائے۔آئی ایس پی آر کے مطابق غیر مصدقہ اشتعال انگیز بیانات انتہائی نقصان دہ ہیں،افواج کو ملکی بہترین مفاد میں سیاسی گفتگو سے دور رکھیں۔ آئی ایس پی آ ر نے کہا کہ توقع ہے سب قانون کی پاسداری کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…